شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انتشار اور محاذ آرائی کی سیاست نے ملک کی ساکھ کو متاثر کیا ہے۔
* آپ نے دھاندلی والے الیکشن سے جمہوریت کی ساکھ برباد کردی ہے
طاہر القادری نے کہا ہے کہ میری جنگ حکمرانوں سے نہیں موجودہ نظام سے ہے
* حکمرانوں سے جنگ ختم کرنے سے پہلے، ماڈل کے ہلاک شدگان کے ورثا کو کچھ ہدیہ ہی دلا دیتے-
طاہر القادری کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں نے گزشتہ روز ان کا طبی معائنہ کیا اور مزید 72 گھنٹے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے-
طاہر القادری کی علالت کے باعث 5 دسمبر سرگودھا کے جلسہ کو ملتوی کردیا گیا ہے۔ نئی تاریخ کا اعلان ان کی مکمل صحت یابی کے بعد کیا جائے گا۔
جناب72 گھنٹے تو 30 نومبر تک پورے ہوجائیں گے- یہ میڈیکل سرٹیفکٹ صرف 30 نومبر کے جلسے کے لئے ہے- 5 دسمبر کے جلسے کے لئے یہ والا سرٹیفکٹ نہیں چلے گا-
شیریں مزاری کہتی ہے کہ جو کچھ شیخ رشید کہتے ہیں ہم اس کے ذمہ دار نہیں ہیں
* جو خان صاحب کہہ نہیں سکتے ہیں وہ شیخ صاحب سے کہلواتے ہیں
پاکستان تحریک انصاف کے 30 نومبر کے جلسے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کا مختلف سڑکیں بند کرنے کا سلسلہ جاری ہے
* کبھی کنٹینر لگاؤ تو کبھی ہٹاؤ- اس کھیل میں خوب مال بناؤ
اسلام آباد میں دوبارہ فوج کو طلب کیا جاسکتا ہے، سینکڑوں فوجی جوان جڑواں شہر میں الرٹ بیٹھے ہیں،
* بوٹوں والے تیار بیٹھے