Assalam-o-Alaikim
Mairey kuch dostoot'n ney khayal zahir kia keh shayed mai'n ney muhabbet mai'n derd saha hey, laikin aisa nahi'n hey laikin iska ye matlab bhi nahi'n keh mai'n ney muhabbet nahi'n ki buhat ki hey aur us sey ziyadha pai hey tu socha keh aaj aap key sath apni zindagi ka ek intihai khobsurat sach share kertey hai'n tu ye tehreer likhi jiska ek ek lafz sach per mabni hey
Sirf Uskey Liye
صرف اسکے لئے
محبت ایک ایسا جذبہ ہے جس میں کبھی دل چاہتا ہے کہ جسے ہم چاہتے ہیں اسے ساری دنیا سے چھپا کر رکھیں اور اتنا چھپاتے ہیں کہ جس سے محبت کرتے ہیں اسے بھی خبر نہیں ہونے دیتے اور خود سے بھی چھپاتے ہیں اور کبھی دل چاہتا ہے کہ ساری دنیا کو بتائیں کہ ہم کس کو چاہتے ہیں کچھ ایسی ہی کیفیت سے دو چار ہوں میں اس وقت جب لکھنے بیٹھا تو دل میں خیال آیا کہ آج آپ سب کو بتاتے ہیں کہ ہمیں کس سے محبت ہے اور یقین جانیے کہ آج تک اسے بھی نہیں معلوم کہ ہم اسے کتنا چاہتے ہیں اور محبت تو بہت چھوٹا لفظ ہے اس کے لئے اگر میں اپنے لئے اس کی محبت دیکھتا ہوں اور میری محبت میں میری خاطر اس نے جو تکلیف اٹھائی ہیں تو میرا دل چاہتا ہے کہ میں اس کی تعظیم کروں میں اس کی عزت کرتا ہوں اس حد تک کہ مجھے یہ گوارہ نہیں کہ کوئی اس کے خلاف کوئی بات بھی کسی کی زبان سے نکلے آج میں آپ سے کچھ نہیں چھپاؤں گا میرے لئے وہ ساری ساری رات جاگی ہے , مجھے پیدل نا چلنا پڑے وہ پیسے بچانے کے لئے خود پیدل چلی ہے اتنا کہ اس کے پاؤں میں چھالے پڑ گئے ان چھالوں کی جلن میں آج بھی اپنے دل میں محسوس کرتا ہوں مجھے کھانا دے کر اس نے خود فاقے کئے ہیں لیکن کبھی مجھے نہیں بتایا کبھی احسان نہیں جتایا آج جب ہمارے پاس سب کچھ ہے تو مجھ پے یہ راز کھلا کیا میں اسکا بدلہ کبھی دے پاؤں گا اس نے ثابت کیا ہے کہ وہ اس قابل ہے کہ اس کی عزت کی جائے اور میری دنیا سے زیادھ تو اسے میری آخرت کی فکر
رہتی ہے اور میں فخر سے کہتا ہوں کہ میں ان خوش نصیبوں میں سے ہوں جنھیں الله اچھی بیویاں عطا کرتا ہے وہ میرا فخر ہے میں اس سے بے انتہا محبت کرتا ہوں مگر کبھی کہا نہیں میں اس کی عزت کرتا ہوں کہ وہ اس قابل ہے اور میری زندگی میں سب کچھ صرف اس کے لئے ہے آج کی ڈائری کا یہ ورق صرف اسی کے لئے لکھا گیا اور صرف آپ کے ساتھ شئر کیا گیا یہ سب کچھ شاید میں اس سے نا کھ سکوں .