اللہ کی عبادت کرتے ہوئے خضوع و خشوع اختیار کرنا چاہئے- اگر ذہن کہیں اور بھٹکتا ہے تو یہ کفر نہیں ہے- جب ہم اللہ کے حضور کھڑے ہوتے ہیں تو اللہ کا التفات ہماری طرف ہوتا ہے- ہمارا التفات بھی اللہ کے طرف ہونا چاہئے- جیسے ہم اللہ کو دیکھ رہے ہیں-
شیطان بھٹکانے کی پوری کوشش کر تا ہے مگر آپ پوری ہمت سے ٹھان لیں کہ میں شیطان کو جیتنے نہیں دوںگا‘ جس طرح ایک مجاہد کافر کو حاوی نہیں ہونے دیتا ہے- اسی طرح آپ بھی شیطان کے آگے ڈٹ جاؤ اور اس پر حاوی آجاؤ- پوری محنت کے ساتھ یہ تصور قائم رکھو کہ اللہ کے روبرو کھڑے ہو- اللہ ہم سب کو حسن عبادت کی توفیق عطا فرمائے- آمین