Quran Pak Pay Araab Kis Nay Lagye ?

  • Work-from-home

Pariwisha

TM Star
Apr 19, 2013
4,569
3,987
513
مفید اسلامی معلومات ، جن کا جاننا ہر مسلمان کیلئے ضروری ہے !انہیں آپ اپنے گھر والوں اور دوست احباب کے ساتھ بھی شئیر کیا کیجئے ، یہ آپ کے لئے صدقہء جاریہ ہو گا ان شاء الله !

کیا آپ کو اس سوال کا جواب معلوم ہے ؟؟؟
(اگر کسی کو نہیں بھی پتا تو فکر نہ کریں ، جواب اسی پوسٹ پر بعد میں شامل کیا جائے گا )

جواب :
-------
حجاج بن یوسف نے قرآن پاک میں اعراب لگوائے .
حجاج بن یوسف نے یہ ذمہ داری نصر بن عاصم اللیثی اور یحییٰ بن یعمر العدوی کو سونپی جو عالم باعمل اورعربی زبان کے اصول وقواعد میں ید طولیٰ رکھنے کی بنا پر اس اہم کا م کی اہلیت رکھتے تھے ، اور وہ دونوں قرأت میں اچھا خاصہ تجربہ رکھنے کے ساتھ ساتھ ابو الا سود الدولی کے شاگرد بھی تھے۔
یہ دونوں اپنی اس کوشش میں کامیاب ہوئے اور قرآن مجید کے حروف و کلمات پر نقطے لگائے اور اس میں اس کا خاص طور پر خیال رکھا گیا کہ کسی حرف پر بھی تین سے زیادہ نقطے نہ ہوں۔ بعد میں لوگوں میں یہ چیز عام ہو ئی
( جس کا قرآن مجید کے پڑھنے میں پیدا شدہ اشکالات اورالتباسات کے ازالہ میں اثر پایا جاتاہے۔ )

والله أعلم بالصواب
 
  • Like
Reactions: gr8geedo
Top