Quaid-e-Azam Hum sharmenda hain

  • Work-from-home
Sep 2, 2008
1,451
674
0
U.S.A
محمد علی جناح جنھیں ھم قائد اعظم کہتے ھیں پاکستانی سب رہنماؤں کے رہنما ۔ ھمارے قائد جنھوں نے ھمیں ایک آزاد ملک کا تحفہ دیا ۔ بدلے میں ھم نے ھر نوٹ پہ ان کی تصویر لگا دی مگر رشوت لیتے یا دیتے ھوئے کبھی شرمندہ نہیں ھوتے غبن کرتے ھوئے ملکی دولت کو لوٹتے ھوئے نوٹوں پہ کبھی ان کی تصویر پہ نظر نہیں جاتی ۔ ان کی پارٹی مسلم لیگ کے ٹکڑے کر دیے اپنی سیاست چمکانے کے لیے بیان ان کے اصولوں اور نظریوں کے خلاف دیتے ھیں مگر دیوار پر ان کی تصویر لگا کر رکھتے ھیں جیسے ان کے اصولوں کے پاسبان صرف ھم ھیں

پچھلے سال سے اور نئ حکومت کے بعد قائداعظم کی تصویر کے ساتھ بے نظیر کی تصویر نے جگہ لے لی اور اب بے نظیر کی برسی پہ دس روپے کا سکہ بنایا جا رھا ھے مگر ملک میں کہیں پر نہ قائد اعظم کی سیاست نظر آرھی ھے نہ بے نظیر کی قائداعظم کی سالگرہ پہ ان کی تقریریں ان کے اقوال دہرائے جانے چاھیے تھے مگر ایسا کچھ نہیں ھورھا

اے قائد ھم شرمندہ ھیں ھم پاکستان کو وہ پاکستان نہیں بنا سکے جس کا خواب سب نے دیکھا تھا جس کے لیے سب نے قربانیاں دیں تھیں ۔ ھم اپنے مقصد کو بھول گئے اپنے اندھیرے دور کرنے کے بجائے ھر چمکتی چیز کو سونا سمجھ کر اس کے پیچھے بھاگنے لگے آج ھماری پہچان ھماری خوداری کہاں کھو گئی ۔ اتنے سال میں ھم ایک قائد پیدا نہ کر سکے اپنے قائد کے رہنما اصولوں کی حفاظت نہ کر سکے اے قائد ھم شرمندہ ھیں
 
Top