Pishawr Hamla

  • Work-from-home

DiLkash

♥N's Lucky Charm ♥
VIP
Nov 9, 2014
6,668
3,962
513

پشاور: دہشت گردی کے سفاک پنجوں نے پاکستان کے اسکولوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور درندہ صفت حیوانوں نے پشاور میں آرمی پبلک اسکول میں موجود قوم کے 126 معماروں کو موت کی نیند سلادیا لیکن کچھ معصوم بچے موت کے شکنجے سے بچ نکلنے میں کامیاب بھی ہوگئے جس میں سے ایک 16 سال کا شاہ رخ خان بھی ہے۔

زخمی شاہ رخ خان نے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں اپنے دوستوں کے ساتھ اسکول کے آڈیٹوریم میں کیرئیر کونسلنگ سیشن میں موجود تھا کہ اچانک 4 مسلح افراد پیرا ملٹری یونیفارم پہنے اندر داخل ہوئے اور اللہ اکبر کا نعرہ لگاتے ہوئے فائرنگ شروع کردی، ایک دہشت گرد چلایا کہ دیکھو ڈیسک کے نیچے بہت سے بچے چھپے ہوئے ہیں ان کو نکالو اور مارو، اس کے بعد میں نے دو کالے رنگ کے بوٹو کو اپنی جانب آتے دیکھا اورکچھ دیر بعد بچوں کے چیخنے کی آوازیں آنے لگیں اور میں سمجھ گیا کہ دہشت گردوں نے بچوں کو مارنا شروع کردیا ہے اس کے بعد اس نے میری ٹانگ میں دو گولیاں ماریں مجھے یقین ہوگیا کہ موت میرے سامنے کھڑی ہے، میں نے فوری فیصلہ کیا کہ مرنے کی اداکاری کرتا ہوں اس طرح شاید بچ جاؤں، میں نے اپنی ٹائی کھولی اور اپنے منہ پر باندھ لی تاکہ میرے کراہنے کی آواز نہ نکل سکے۔

شاہ رخ خان نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اس دوران میں نے دیکھا کہ دہشت گرد شہید ہوجانے والے بچوں کی موت کا یقین کرنے کے لئے ان کے جسموں میں گولیاں ماررہے تھے، ایک دہشت گرد کو میں نے اپنی جانب بڑھتے ہوئے دیکھا تو میں نے آنکھیں بند کر لیں جب کہ میرا جسم خوف سے کانپ رہا تھا اور مجھے یقین ہوگیا تھا کہ موت میرے سر پر پہنچ چکی ہے، خوش قسمتی سے وہ دہشت گرد کچھ دیر وہاں کھڑا رہا اور ہال سے باہر چلا گیا جب کہ میں کچھ دیر اسی حالت میں زمین پر لیٹا رہا، چند لمحوں بعد میں نے اٹھنے کی کوشش لیکن شدید زخمی ہونے کی وجہ سے زمین پر گرگیا، میں گھسٹتے ہوئے دوسری کمرے کی جانب بڑھا تو وہاں کا منظر بہت ہولناک تھا، ہمارے اسکول کی خاتون آفس اسٹنٹ کی خون میں لت پت لاش سامنے تھی اور اس میں آگ لگی ہوئی تھی، کمرے کے دروازے کے پیچھے اسکول میں کام کرنے والے ایک فوجی کی لاش موجود تھی اس کے بعد میں بے ہوش ہوگیا اور جب میری آنکھ کھلی تو میں اسپتال میں موجود تھا۔
 
  • Like
Reactions: AfaaQ and Fanii

Zia_Hayderi

TM Star
Mar 30, 2007
2,468
1,028
1,213
نواز شریف نے اس واقعے پر ملک بھر میں تین روزہ سوگ منانے کا اعلان کیا ہے اور بدھ کی صبح تمام قومی پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

منگل کو ہنگامی دورے پر پشاور پہنچنے کے بعد نواز شریف کا کہنا تھا کہ ’یہ حملہ جرم کے ساتھ ساتھ پرلے درجے کی دہشت گردی اور بزدلی بھی ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔‘
اس اجلاس میں دھواں دھار تقاریر ہوں گی، مرنے والوں کے لئے ایک منٹ خاموشی اختیار کی جائے گی ان کی مغفرت کی دعا ہوگی- ان کے غم میں موم بتیاں روشن کی جائیں گی----- اور، اور---- بہت کچھ ہوگا، مگر ذمہ داروں کا نام چھپایا جائےگا- ان حملہ آوروں کو کس نے ٹرینڈ کیا، کس دشمن ملک کا کیا کردار ہے- عوام جان نہ سکے گی- یا شاید شاید پارلیمنٹ کے بند کمرہ اجلاس میں بریفنگ دیدی جائےگی-
یہی کچھ ہوگا، یہی کچھ ہوتا چلا آیا ہے
 

Pari_Qrakh

♥ there is no God but Allah(Qiraat) ♥
TM Star
Oct 12, 2014
1,517
794
113
ALLAH KI ZAMEEN
ہم پاکستان کی حکومت سے یہ مطالبہ کرتے ہیں. طالبان کے جنتے بهی دہشتگرد جیلوں میں قید ہیں ان کو جمعہ کے دن سرعام ملک کے مختلیف مقامات پر پهانسئ دی جاۓ تاکہ آنئدا پشاور سکلول جیسا درد ناک واقعہ نہ هو پهانسئ کے بعد ان پر کتے چهور دیۓ جائیں پاکسان کی بذدل حکومت نےابهی تک ان کو پهانسئ کیوں نہیں دی جلدی کرو ورنہ حکومت چهوڑ دو پلیز
 
Top