Namaz Namaz Eidain (نماز عیدین)

  • Work-from-home

saviou

Moderator
Aug 23, 2009
41,203
24,155
1,313

نماز عیدین


عیدکی نماز آبادی سے نکل کر پڑھنی چاہئے۔ ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے : کان النبی صلی اللہ علیہ وسلم یخرج یوم الفطر والاضحی إلی المصلی
(صحیح بخاری:۹۵۶)
’’ نبی نماز عید الفطر اور اضحی کے لیے عید گاہ (آبادی سے باہر) کی طرف نکلتے تھے۔‘‘

عیدالفطر اور عیدالاضحی کی نماز کا ایک ہی طریقہ ہے۔ ان دونوں نمازوں کے لئے اذان اور اقامت نہیںہوتی۔

جابر بن سمرۃ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: صلیت مع رسول اﷲ!صلی اللہ علیہ وسلم العیدین غیر مرۃ ولا مرتین بغیر أذان ولا إقامۃ
(صحیح مسلم:۸۸۷)
’’میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کئی مرتبہ نماز عید بغیر اذان اور اقامت کے پڑھی۔‘‘

عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ اور جابررضی اللہ عنہ کہتے ہیں: لم یکن یؤذن یوم الفطر ولا یوم الاضحی
(صحیح مسلم:۸۸۶)
’’یوم الفطر اورالا ضحی کی نماز کے لئے اذان نہیں کہی جاتی تھی۔‘‘
نماز عید دو رکعتیں ہیں اور یہ رکعتیں خطبہ سے پہلے ادا کی جاتی ہیں۔


جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت کہ: إن النبی صلی اللہ علیہ وسلم قام یوم الفطر فصلی فبدأ بالصلاۃ قبل الخطبۃ
(صحیح مسلم:۸۸۵)
’’آپ صلی اللہ علیہ وسلم عیدالفطر کے دن کھڑے ہوئے اور خطبہ سے پہلے نماز پڑھائی ۔‘‘

پہلی رکعت میں سات تکبیریں اور دوسری میں پانچ تکبیریں ہیں۔

عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں : أن رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کان یکبر فی الفطر والأضحی فی الأولی سبع تکبیرات وفی الثانیۃ خمسا
’’آپ صلی اللہ علیہ وسلم عیدالفطر اور الضحیٰ میں پہلی رکعت میں سات اور دوسری رکعت میں پانچ تکبیریں کہتے۔‘‘ (صحیح ابوداود:۱۰۱۸)


عیدین کی نماز میں مسنون قراء ت یہ ہے۔

عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: کان یقرأ فیہا بق والقرآن المجید واقتربت الساعۃ وانشق القمر
(صحیح مسلم:۸۹۱)
’’ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس میں ق ٓوالقرآن المجید اور اقتربت الساعۃ وانشق القمر کی تلاوت کرتے تھے۔‘‘

نعمان بن بشیررضی اللہ عنہ سے روایت ہے :کان رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم یقرأ فی العیدان وفيٍ الجمعۃ بسبح اسم ربک الأعلی وہل أتاک حدیث الغاشیۃ
’’ آپ صلی اللہ علیہ وسلم عیدین اور جمعہ میں سبح اسم ربک الاعلی او رہل أتاک حدیث الغاشیۃ کی تلاوت فرماتے تھے۔‘‘(صحیح مسلم:۸۷۸)
دو رکعت سے پہلے اور بعد میں کوئی نماز نہیں۔

عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: أن النبی صلی اللہ علیہ وسلم! خرج یوم الفطر فصلی رکعتین لم یصل قبلھا ولا بعدھا
(صحیح بخاری:۹۸۹)
’’نبی صلی اللہ علیہ وسلم عیدالفطر کے دن نکلے پس انہوں نے دو رکعت نماز پڑھی اس سے پہلے اور بعد میں کوئی نماز نہ پڑھی۔‘‘

نماز کے بعد کھڑے ہوکر ایک ہی خطبہ دیا جاتا ہے جس میں وعظ و نصیحت کی جاتی ہے ۔ ابوسعید خدری سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز سے فارغ ہوتے :ثم ینصرف فیقوم مقابل الناس،والناس جلوس علی صفوفھم فیعظہم ویوصیھم ویأمرھم
(صحیح بخاری:۹۵۶)

’’پھر لوگوں کی طرف منہ کرکے کھڑے ہوجاتے جبکہ لوگ اپنی صفوں میں بیٹھے رہتے اور آپ ان کو نصیحت و وصیت اور احکام فرماتے۔‘‘


اگر عید کا دن جمعہ کا ہو تو جمعہ پڑھنے میں رخصت ہے۔ معاویہ نے زید بن ارقم سے دو عیدوں کے جمع ہونے کے وقت نماز کے فعل کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا : صلی العید ثم رخص فی الجمعۃ فقال: من شاء أن یصلی فلیصل
’’عید کی نماز پڑھی اور جمعہ کی رخصت دی اور فرمایا جو نماز پڑھنا چاہے پڑھ لے۔‘‘ (صحیح ابوداود:۹۴۵)
 

Dawn

TM Star
Sep 14, 2010
3,699
3,961
1,313
saudi arabia
jazakAllah khair nasir bhai bahot mufeed sharing ki aapne.Allah hame is eid ko sahih taur par manane ki toufeeq ata farma.
 

Habeel

Active Member
Nov 28, 2010
272
132
943
jazak Allah Nasir bhai ap nay hasbay rawait is maslay par bhe bohat payare tharaid lagai jis ki waja say ham ap k bohat shukar guzar han :)

Eid k masil bhe asay han jin ka sab ko pata hona zarore hai


bohat shukria Nasir bhai :)
 

Qawareer

میرا خدا ہر روز مجھے نئی خوشیاں دیتا ہے
VIP
Sep 1, 2010
22,663
10,941
1,113
jazakAllah..
Allah hume Eid ko sahi andaz me islam ki talimat k mutabit manane ki tufeeq dy
Ameen
 
Top