Minaahil's Choice

  • Work-from-home

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
ٹوٹ جائے نہ بھرم ہونٹ ہلاؤں کیسے
حال جیسا بھی ہے لوگوں کو سناؤں کیسے

خشک آنکھوں سے بھی اشکوں کی مہک آتی ہے
میں تیرے غم کو زمانے سے چھپاؤں کیسے

تیری صورت ہی میری آنکھ کا سرمایہ ہے
تیرے چہرے سے نگاہوں کو ہٹاؤں کیسے

تو ہی بتلا میری یادوں کو بھلانے والے
میں تیری یاد کو اس دل سے بھلاؤں کیسے

پھول ہوتا تو تیرے در پہ سجا بھی رہتا
زخم لے کر تیری دہلیز پہ آؤں کیسے
 
  • Like
Reactions: minaahil

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
اک حقیقت بھی، اک فسانہ بھی
کتنا فنکار ہے زمانہ بھی
تم سے مل کر ہوا ہے یوں محسوس
تم سے تھا ربط غائبانہ بھی
سونے والے ابھی نہیں جاگے
قافلہ ہوگیا روانہ بھی
اطلاعا" بتا رہا ہوں میں
راہ میں ہے غریب خانہ بھی
ذکر دیر و حرم بجا، لیکن
ہو کوئی بات شاعرانہ بھی
زیست لے آئی ہے وہاں کہ جہاں
سخت مشکل ہے مسکرانا بھی
وہ بھی نازک خیال ہے رفعت
میری غزلیں ہیں عاشقانہ بھی
)رفعت سلطان(
 
Top