Mera ek sawal

  • Work-from-home
Nov 12, 2012
1
0
1
Nasir Noman and so many Mullazz ne lambi lambi Man Gharat fatway aor taqreer likh dali kisi ne woh Hadees in orignal Code nahe ki with reference jis main kuttay ka mana ho aor kaha ho frishta nahe ata gher main....Moohn se jhaag nikal ai mager logic= Nill abhay Un-Perh primary pass Mullaaz ne to bera Gherq kia hay Islam ka....
Tasweer ka Mana hay us k 50/50 feet k board aor banners lagay hain jagah jagah, kutta bechara Janwar hay kuch sharam kro main yeh nahe kehta jaiz ya na-jaiz mager without logic and coding orignal Hadees dhole na bajain Shukria
 

nasirnoman

Active Member
Apr 30, 2008
380
574
1,193
جناب مظہر لاشاری صاحب ۔۔۔۔۔ یہاں سوال ہوا تھا کہ کتا گھر میں رکھنا حرام کیوں ہے ۔۔۔۔۔ لہذا بشمول ہمارے اور دوستوں کے سب نے جواب کتا نہ رکھنے کی حکمتوں کے پیش نظر وضاحتیں کیں ۔۔۔۔اور شاید یہ بات آپ جیسے پڑھے لکھوں کے علم میں ہوگی کہ احادیث پاک میں ہر مسئلہ کی تفصیل اور حکمتیں نہیں بیان ہوتیں ۔۔۔۔۔ بس مسلمان کے لئے جناب رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہی کافی ہوتا ہے ۔۔۔۔ لیکن کیوں کہ بعض لوگوں کے ذہن میں طرح طرح کے اشکالات اور سوالات پیدا ہوتے ہیں ۔۔۔۔ لہذا ان سوالات اور اشکالات کے جواب کے لئے ان مولوی حضرات کو مختلف وضاحتیں کرنی پڑتیں ہیں(جن کو آپ کی اعلیٰ تعلیم من گھڑت فتوی پیش کرنا کہتی ہے) ۔
البتہ سوال کرنے والے صاحب اگر اس حدیث کے ریفرنس کے طلبگار ہوتے تو ان صاحب کو مولویز حضرات ضرور ریفرنس پیش کرتے ۔۔۔۔ لیکن کیوں کہ یہ اتنی معمولی بات جو کہ مسلمان گھرانے کابچہ بھی جانتا ہے کہ اسلام میں کتا گھر میں شوقیہ رکھنے کی اجازت نہیں ۔۔۔۔۔ اس لئے اس کے حوالہ پیش کرنے کی ضرورت نہیں محسوس ہوئی ۔۔۔۔ لیکن اب جبکہ آنجناب کو اس حدیث کے ریفرنس کی ضرورت محسوس ہوئی تو جناب کی معلومات میں اضافہ کے لئے حدیث کا ریفرنس پیش خدمت ہے ۔۔ملاحظہ فرمائیں :۔۔۔۔ یہ صحیح مسلم کی حدیث پاک ہے حوالہ نمبر 1263 ہے...... باب: جس گھر میں کتا اور تصویر ہو اس گھر میں فرشتے داخل نہیں ہوتے

ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک دن صبح کو چپ چاپ اٹھے (جیسے کوئی رنجیدہ ہوتا ہے )۔ میں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! آج میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ مبارک ایسا دیکھا کہ آج تک ویسا نہیں دیکھا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جبرائیل علیہ السلام نے مجھ سے اس رات ملنے کا وعدہ کیا تھا مگر نہیں ملے اور اللہ کی قسم انہوں نے کبھی وعدہ خلافی نہیں کی۔ اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دل میں اس کتے کے بچے کا خیال آیا جو ہمارے ڈیرے میں تھا، تو اسے نکالنے کا حکم دیا پس وہ نکال دیا گیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی لیا اور جہاں وہ کتا بیٹھا تھا، وہاں وہ پانی چھڑک دیا۔ جب شام ہوئی تو جبرائیل علیہ السلام آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم نے مجھ سے گزشتہ رات ملنے کا وعدہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہاں، لیکن ہم اس گھر میں نہیں جاتے جس میں کتا یا تصویر ہو۔ پھر اس کی صبح کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کتوں کے قتل کا حکم دیا، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چھوٹے باغ کا کتا بھی قتل کروا دیا اور بڑے باغ کے کتے کو چھوڑ دیا۔
باقی رہ جاتی ہے یہ بات کہ لوگوں نے پچاس پچاس فٹ کی تصویریں لگائی ہوئی ہیں ۔۔۔۔ تو میرے بھائی یہ تصویریں نہ تو مولویوں نے لگائی ہیں اور نہ مولویوں نے اس کی اجازت دی ہے ۔۔۔۔۔ مزید آسانی کے لئے یوں سمجھ لیں کہ مولویوں نے شریعت کے احکام کی روشنی میں لوگوں کو سمجھایا ہے کہ شراب موسیقی حرام ہے ۔۔۔۔۔ اب کچھ مسلمان بڑی بڑی شراب کی دوکان کھول لے یا بڑے بڑے میوزک سسٹم لگا کر زور شور سے ناچ گانا کرے تو امید ہے کہ آپ جیسے پڑھے لکھے انسان کو آسانی سے سمجھ جانا چاہیے کہ اس میں قصور مولویز کا نہیں بلکہ قصور ان لوگوں کا ہے جو لوگ مولوی کی بات ایک کان سے سن کر دوسرے کان سے نکال دیتے ہیں اور اپنی من مانی کرتے ہیں
امید ہے کہ اگر آپ جیسے پڑھے لکھے انسان کو ہم جیسے پرائمری پاس لوگوں کی بات آسانی سے سمجھ آجائے گی ۔۔۔ باقی آپ کے ذہن میں مزید کوئی اشکال ہوا تو آپ اخلاق کے دائرے میں رہتے ہوئے ضرور سوال کریں گے ۔۔۔۔۔ کیوں مسلمان ہونے کےناطے کم از کم یہ بات تو آپ کے علم میں ہوگی کہ رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وسلم نے اخلاقیات پر کتنازور دیا ہے ۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو دین کی صحیح سمجھ اور عمل کی توفیق عطاء فرمائے آمین
 
Top