منزلیں
سُنا ہے عشق و فراق لازم و ملزوم ہیں
طلب کے راستوں میں
سرخروئی کی منزلوں کو حاصل کرنا
اِک دشتِ لاحاصل ہے
کہ
عمریں تمام ہو جائیں مگر
ہاتھ فقط خوابوں کے
کچھ بھی نہ آۓ
مگر یہ بھی سچ ہےکہ
طلب سچی ہو اگر
جذبوں میں کچھ کھوٹ نہ ہو
وفا زادِ سفر ہو اگر
تو رسمِ الفت نبھانی
گراں نہیں گزرتی
اور کٹھن فاصلوں سے پرے
منزلیں منتظر رہتی ہیں
سُنا ہے عشق و فراق لازم و ملزوم ہیں
طلب کے راستوں میں
سرخروئی کی منزلوں کو حاصل کرنا
اِک دشتِ لاحاصل ہے
کہ
عمریں تمام ہو جائیں مگر
ہاتھ فقط خوابوں کے
کچھ بھی نہ آۓ
مگر یہ بھی سچ ہےکہ
طلب سچی ہو اگر
جذبوں میں کچھ کھوٹ نہ ہو
وفا زادِ سفر ہو اگر
تو رسمِ الفت نبھانی
گراں نہیں گزرتی
اور کٹھن فاصلوں سے پرے
منزلیں منتظر رہتی ہیں