Assalaamu alaikum TM doston aap subke saath kuch ahadeeth share
kar raha hoon Qayamat ke hawaale se INSHA'ALLAH hum inse naseehat
haasil karengen
صحیح بخاری
کتاب العلم
باب: علم کے زوال اور جہل کی اشاعت کے بیان میں
حدیث نمبر: 81
ہم سے مسدد نے بیان کیا ان سے یحییٰ نے شعبہ سے نقل کیا، وہ قتادہ
سے اور قتادہ حضرت انس سے روایت کرتے ہیں، انھوں نے فرمایا
کہ میں تم سے ایک ایسی حدیث بیان کرتا ہوں جو میرے بعد تم سے کوئی نہیں بیان کرے گا،
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ علامات قیامت میں سے یہ ہے
کہ علم (دین) کم ہو جائے گا۔ جہل ظاہر ہو جائے گا۔ زنا بکثرت ہو گا۔ عورتیں بڑھ جائیں گی
اور مرد کم ہو جائیں گے۔ حتیٰ کہ 50 عورتوں کا نگراں صرف ایک مرد رہ جائے گا۔
حدیث نمبر: 80
ہم سے عمران بن میسرہ نے بیان کیا، ان سے عبدالوارث نے
ابوالتیاح کے واسطے سے نقل کیا، وہ حضرت انس سے روایت کرتے ہیں
کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ علامات قیامت میں سے یہ ہے کہ (دینی) علم
اٹھ جائے گا اور جہل ہی جہل ظاہر ہو جائے گا۔ اور (علانیہ) شراب پی جائے گی اور زنا پھیل جائے گا۔