Haqeeqi Badsha

  • Work-from-home

Muhammad_Rehman_Sabir

وَاللّهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
TM Star
Nov 28, 2013
2,473
172
113
Dammam Saudi Arabia
ایک بادشاہ کا غلام گھو ڑے پر سوار غرور کے عالم میں چلا آرہا تھا ۔ سامنے ایک بزرگ آگئے ۔ انہو ں نے اس مغرور غلام سے کہا : یہ اکڑ خانی تو اچھی نہیں ۔
غلام نے اور زیادہ اکڑ سے کہا ۔
” میں فلاں بادشاہ کا غلام ہوں “ اور وہ بادشاہ مجھ پر بہت بھروسہ کرتا ہے جب وہ سوتا ہے تو میں اس کی حفاظت کرتا ہوں۔ جب اسے بھو ک لگتی ہے تو میں اسے کھانا دیتا ہو ں ۔ کوئی حکم دیتا ہے تو فوراً بجا لاتا ہوں ۔“
اس پر بزرگ نے پوچھا
اور جب تم سے کوئی غلطی ہو جاتی ہے تو ؟
غلا م نے جوا ب دیا۔
” اس صورت میں مجھے کو ڑے لگتے ہیں۔ “
اس پر بزر گ بولے ۔
” تب تم سے زیادہ مجھے اکڑنا چاہیے ۔“
غلا م نے حیران ہو کر پو چھا۔
وہ کیسے ؟
بزر گ بو لے۔ میں ایسے با دشا ہ کا غلام ہو ں کہ جب میں بھوکا ہوتا ہو ں تو وہ مجھے کھلاتا ہے ۔ جب میں بیمار ہوتا ہوں وہ مجھے شفا دیتا ہے ۔ جب میں سوتا ہوں تو وہ ہر طرح میری حفاظت کرتا ہے ۔ “ جب مجھ سے غلطی ہوجائے اور میں اس سے معافی مانگ لوں تو بغیر کوئی سزا دئیے اپنی رحمت و مہربانی سے مجھے بخش دیتا ہے ۔
یہ سن کر ا س مغرور غلام نے کہا تب تو مجھے بھی اس کا غلام بنا دیں ۔ بزرگ فوراً بولے ۔
بس تو پھر اللہ کا ہو جا ۔
ایسا مالک تمہیں کہیں نہیں ملے گا
 
Top