Ajeeb Hijar Parasti Thi Uski Fitrat Main

  • Work-from-home

Azeyy

•´¯`•» RuDleSS AzeYY «•´¯`•
VIP
Aug 17, 2012
12,084
5,479
513
lahore
عجیب ہجر پرستی تھی اُسکی فطرت میں
شجر کے ٹوٹے پتّے تلاش کرتا تھا
قیام کرتا تھا وہ مجھ میں صوفیوں کی طرح
اُداس رہنے کے گوشے تلاش کرتا تھا
تمام رات وہ زخم دے کر اپنے پیروں کو
میرے وجود کے ریزے تلاش کرتا تھا
دُعائیںکرتا تھا اُجڑے ہوئے مزاروںپر
بڑے عجیب سہارے تلاش کرتا تھا
بُھلائے کون اذیّت پسندیاں اُسکی
خوشی کے ڈھیر میں صدمے تلاش کرتا تھا
تمام رات وہ پردے ہٹا کرچاند کے ساتھ
جو کھو گئے وہ لمحے تلاش کرتا تھا
مجھے تو آج بتایا ہے بادلوں نے وصیؔ
وہ لوٹ آنے کے رستے تلاش کرتا تھا
 
Top