aik buhat ahim sawal

  • Work-from-home

nasirnoman

Active Member
Apr 30, 2008
380
574
1,193
deobandi or barelvi mai kia farq hai or sahi firqa kon sa hai deobandi or barelvi??????
بنیادی طور پر دونوں فریقین امام ابو حنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کے مقلد ہیں
یعنی حنفی ہے
یوں تو دیوبندی اور بریلوی میں بہت سے معاملات پر اختلاف ہیں
جس میں چند اہم اور بنیادی معاملات ہیں
جن میں حاضر ناظر ، مختار کل ، نور و بشر اور علم غیب خاص طور پر قابل ذکر ہیں

جہاں تک اس بات کا تعلق ہے کہ کون صحیح اور کون غلط ہے
تو میرے بھائی دونوں فریقین اپنے آپ کو درست اور حق پر کہتے ہیں

اس لئے جو بریلوی کا حامی ہوگا وہ آپ کو بریلوی فرقہ درست بتائے گا
اور جو دیوبندی کا حامی ہوگا وہ دیوبندی حضرات کو حق پر اور صحیح بتائے گا

اس لئے اگر آپ واقعی جاننا چاہتے ہیں کہ کون حق پر ہے اور کون باطل پر

اس کے لئے آپ (مذکورہ معاملات پر)دونوں حضرات کا موقف سنیں

اور قرآن کریم کھولیں خود تحقیق کریں
اور اللہ رب العزت کی بارگاہ میں عاجزی سے ہدایت کی دعا فرمائیں

ان شاء اللہ تعالیٰ حق اور باطل خود بخود واضح ہوجائے گا

یاد رکھیے کہ مذکورہ معاملات عقائد میں سے ہیں
اور ہر مسلمان کا فرض ہے کہ وہ کم از کم دین کی بنیادی تعلیم ضرور حاصل کرے

دین کے بنیادی حکامات میں جہالت کا عذر آخرت میں قابل قبول نہیں ہوگا
یعنی کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ مجھے علم نہ تھا اس لئے گمراہ ہوا

تورات اور انجیل میں یہود و نصاریٰ نے تحریفات کرکے اللہ کے کلام میں ردو بدل کردیا تھا
یہ اللہ رب العزت کا احسان عظیم ہے کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک کی حفاظت فرمائی
ارشاد باری تعالیٰ ہے :
إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحَافِظُونَ الخ الحجر 9 پارہ 14
ترجمہ :ہم نے یہ نصیحت اتار دی ہے اور بے شک ہم اس کے نگہبان ہیں

الحمد للہ 1400 سال سے اب تک قرآن پاک لفظ بہ لفظ محفوظ ہمارے پاس ہے

قرآن پاک میں فرمان ہے :
وَلَقَدْ يَسَّرْنَا الْقُرْآنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِن مُّدَّكِرٍ الخ القمر 17 پارہ 29
ترجمہ:اور البتہ ہم نے تو سمجھنے کے لیے قرآن کو آسان کر دیا پھر کوئی ہے کہ سمجھے
ابن کثیر رحمتہ اللہ علیہ بحوالہ طبری کے لکھتے ہیں کہ قرآن پاک کی تفسیرکی چار قسمیں ہیں،ایک توکلام عرب سے معلوم ہوجاتی ہیں، دوسری تفسیر وہ جس کی جہالت میں کوئی معذور نہیں،تیسری وہ جسے ذی علم جان سکتے ہیں اور چوتھی وہ جسے اللہ کے سوا کوئی نہیں جان سکتا۔تفسیرطبری(1۔75

دوسری قسم کی تفسیر کا مطلب یہ کہ حرام اور حلال کے متعلق جاننا ہر مسلمان پر فرض ہے اس میں کوئی عذر نہیں چلے گا کہ ہمیں تو پتہ ہی نہیں تھا

اور جگہ ارشاد باری تعالیٰ ہے
وَهَـٰذَا كِتَابٌ أَنزَلْنَاهُ مُبَارَكٌ فَاتَّبِعُوهُ وَاتَّقُوا لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ ﴿١٥٥﴾ أَن تَقُولُوا إِنَّمَا أُنزِلَ الْكِتَابُ عَلَىٰ طَائِفَتَيْنِ مِن قَبْلِنَا وَإِن كُنَّا عَن دِرَاسَتِهِمْ لَغَافِلِينَ ﴿١٥٦﴾ أَوْ تَقُولُوا لَوْ أَنَّا أُنزِلَ عَلَيْنَا الْكِتَابُ لَكُنَّا أَهْدَىٰ مِنْهُمْ ۚ فَقَدْ جَاءَكُم بَيِّنَةٌ مِّن رَّبِّكُمْ وَهُدًى وَرَحْمَةٌ ۚ فَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّن كَذَّبَ بِآيَاتِ اللَّـهِ وَصَدَفَ عَنْهَا ۗ سَنَجْزِي الَّذِينَ يَصْدِفُونَ عَنْ آيَاتِنَا سُوءَ الْعَذَابِ بِمَا كَانُوا يَصْدِفُونَ الخ
الانعام 155.157 پارہ8
ترجمہ:یہ برکت والی کتاب ہم نے اتاری ہے سو اس کا اتباع کرو اور ڈرو تاکہ تم پر رحم کیا جائے (١٥٥) تاکہ تم یہ نہ کہو کہ ہم سے پہلے دو فرقوں پر کتاب نازل ہوئی تھی اورہم تو ان کے پڑھنے پڑھانے سے بے خبر تھے (١٥٦) یا یہ کہو کہ اگر ہم پر کتاب نازل کی جاتی تو ہم ان سے بہتر راہ پر چلتے سو تمہارے پاس تمہارے رب کی ھرف سے ایک واضح کتاب اور ہدایت اور رحمت آ چکی ہے اب اس سے زیادہ کون ظالم ہے جو الله کی آیتوں کوجھٹلائے اور ان سے منہ موڑے جو لوگ ہماری آیتوں سے منہ موڑتے ہیں ہم انہیں ان کے منہ موڑنے کے باعث برے عذاب کی سزا دیں گے)

اس کے بعد بھی آپ کو کوئی بات سمجھنا چاہیں تو ضرور لکھیے گا
ان شاء اللہ ہمارے علم میں ہوئی تو ہم وضاحت کرنے کی ضرور کوشش کریں گے

اللہ تعالیٰ ہم سب کو دین کی صحیح سمجھ اور عمل کی توفیق عطاء فرمائے آمین

 

saviou

Moderator
Aug 23, 2009
41,203
24,155
1,313
Jazakallah khair Janab

bohot hi wazahat k sath apne samjhaya hai

hamare liye mayar sirf Allahi ki kitab aur uske Rasul s.a.w ka farman hai

aur jaise Allah k Rasul a.s ne farmaye iqtelafi duar me tum meri aur mere khulafaye rasheedin ki sunnat par chalo

Allah hame deen ki sahi samajh aata farmaye Aameen
 
Top