یورپ کا وہ شہر جہاں خواتین کا داخلہ بند ہے

  • Work-from-home

colgatepak

Regular Member
Feb 8, 2015
103
36
1,128

ایتھنز)قدرت نیوز (عورت اور مرد کے بغیر اس کرہ ارض پرزندگی ممکن نہیں ہے لیکن دنیا میں ایک شہر ایسا بھی ہے جہاں گذشتہ ایک ہزار سال سے خواتین کے داخلے پر ہی پابندی ہے۔یونان کے جزیرہ نماHalkidikiمیں واقع یہ شہر Autonomous Monastic State ofthe Holy Mountainکے نام سے جانا جاتا ہے۔ماﺅنٹ ایتھوز کی پہاڑیوں میں یہ شہرآٹھویں صدی عیسویں سے قبل آبادہے جبکہ بازنطینی سلطنت کے دور میں بھی یہ کافی مشہور رہا۔اس وقت 20سے زائد ایسٹرن آرتھو ڈاکس موناسٹریزاور یونان، بلغاریہ ،سربیا اورروس سے تعلق رکھنے والے راہب اس شہر کا رخ کرتے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس شہر میں کسی بھی جانور کی مادہ کو بھی داخلے کی اجازت نہیںہے۔یہ شہر بظاہر تو یورپی یونین کا حصہ ہے لیکن اس کے تمام قوانین اپنے ہیں۔ 2003ءمیں یورپی پارلیمنٹ نے ایک قرارداد کے ذریعے اس عمل کی مذمت بھی کی ہے لیکن ابھی تک خواتین کے داخلے کی پابندی برقرار ہے۔ اس شہر کو بنانے والوں کا خیال تھا کہ عورتوں سے دور رہ کر وہ خدا کے نزدیک ہو سکتے ہیں اور اپنی عبادات پر بہتر طریقے سے توجہ دے سکیں گے۔اسشہر میں عبادت کی غرض سے آنے والے افراد سیاہ رنگ کا لمبا لباس زیب تن کئے ہوتے ہیں ،روزانہ کی آٹھ گھنٹے کی لازمی عبادت کے بعد وہ چرچ کے باہر عبادت میں مشغول ہو جاتے ہیں۔ان راہبوں کا کہنا ہے کہ عورتوں کی غیر موجودگی کی وجہ سے وہ اپنی زندگی اور عبادات اچھے طریقے سے کرپاتے ہیں۔
 
Top