یخنی پلاؤ

  • Work-from-home

Aks_

~ ʍɑno BɨLii ~
Hot Shot
Aug 2, 2012
44,916
17,651
1,113




اجزاء



گوشت ایک کلو گرام
چاول ایک کلو گرام
گھی آدھا کلو
الائچی بیس گرام
لونگ بیس گرام
(گرم مصالحہ بیس گرام (ثابت
دہی ایک پاؤ
پیاز ایک پاؤ
نمک حسبِ ذائقہ
ادرک تیس گرام

ترکیب


گوشت، گھی، پیاز، ادرک اور نمک کی یخنی تیار کریں اور گوشت کی بوٹیاں نکال کر یخنی کو چھان لیں۔
پھر ان میں بوٹیاں ڈال کر اسے گھی سے لونگ کا بگھار دیں اب گوشت کی بوٹیوں کو ایک بار پھر شوربے میں سے نکال لیں۔
انہیں تھوڑے گھی میں ڈال کر پتیلی کو چولہے پر چڑھا دیں اور اس میں دہی اور دو چمچ شوربہ ڈالتے جائیں۔
اس مرحلہ پر ثابت گرم مصالحہ اور الائچی بھی ڈال دیں اور شوربہ خشک کرلیں۔
اب چاول اُبال لیں پھر انہیں شوربے میں گَلا لیں اور بوٹیوں پر ان کی تہہ جما دیں۔
آدھے گھنٹے تک دیگچی کو دَم پر رکھیں پھر باقی گھی اوپر ڈال کر اتار لیں۔​
 
Top