ہینڈ پمپ کے پانی سے نہانے کے بعد سب گنجے ہوگئے

  • Work-from-home

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
مدھو بنی کے لدنیا تھانہ حلقہ کے ناتھ پٹی میں ایک حیرت انگیز واقعہ پیش آیا ہے۔ ناتھ پٹی کے رہنے والے محمد ہاشم کا کہنا ہے کہ ان کے گھر کے باہر واقع ہینڈ پمپ کے پانی سے دوپہر میں غسل کرنے کے بعد گھر کی دو خواتین سمیت چار افراد شام ہوتے ہوتے گنجے ہو گئے اور سر میں جلن محسوس کرنے لگے ہیں۔ محمد ہاشم نے بتایا کہ ہینڈپمپ سے نہانے کے بعد ان کی بیوی جیمن خاتون ، بیٹی افسانہ خاتون اور بیٹا حفظل کے ساتھ ان کے سر کے بال بھی غائب ہونے لگے۔ اس ناقابل یقین واقعہ کی خبر پھیلنے کے ساتھ ہی لوگوں کا ان کے گھر پر پہنچنا شروع ہوگیا۔ متاثرین کے مطابق ہفتہ کو چاروں نے دوپہر کے وقت گھر کے ہینڈ پمپ کے پانی سے غسل کیا تھا۔ اس کے کچھ دیر بعد ہی سب کے بال آپس میں چپک گئے اور چھونے سے ہاتھوں میں آ گئے اور شام ہوتے ہوتے بال غائب ہو گئے۔ اس صورتحال میں گھر کی خواتین کو نہ تو گھر میں رہتے بن رہا ہے ، نہ ہی باہر نکلتے۔ ادھر لدنیا کے بی ڈی او ومل کمار اور پی ایچ سی کے ڈاکٹر نے بھی متاثرہ خاندان سے اس واقعہ کی بابت معلومات حاصل کی ہیں۔ ہینڈ پمپ کے پانی کو جانچ کیلئے بھیج دیا گیا ہے اور فی الحال احتیاطاً ہینڈ پمپ کو سیل کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ جس ہینڈ پمپ کے پانی سے نہانے کے بعد گھر کے چار افراد گنجے ہو گئے ہیں ، اس ہینڈ پمپ کا استعمال کئی برسوں سے کیا جا رہا تھا۔ فی الحال یہ پورا معاملہ اس وقت تک ایک معمہ بنا رہے گا جب تک کہ پانی کی جانچ کی رپورٹ نہیں آ جاتی ہے تاہم متاثرہ خاندان کی ضروریات کے پیش نظر بی ڈی او نے ایک ہینڈپمپ لگانے کا حکم جاری کر دیا ہے۔
Sab-Ganjay-556x300 (1).jpg
 
  • Like
Reactions: sonofaziz

shzd

*$* ShAzi Ch00zA *$*
Super Star
Jun 24, 2013
5,292
1,542
1,313
jannat
chalo ap hi bta dain yh khushi ki bat kia jo un k sath hua??
afsos ni to kia kia jay.
next mn wesy try kr lun ga na
 

shehr-e-tanhayi

Super Magic Jori
Administrator
Jul 20, 2015
39,699
11,682
1,313
chalo ap hi bta dain yh khushi ki bat kia jo un k sath hua??
afsos ni to kia kia jay.
next mn wesy try kr lun ga na
hum ne to aisa nahi kaha k khushi ki baat hai.
lakin jis tarah se aap ne afsos ka izhaar kiya to humein yehi laga k .........
ab humein zyada baatein nahi aati... aap khud hi samjh lijiay k hum kiya samjhay hon gay.
 
Top