ہوشیار ہوشیار ہوشیار
معروف وڈیو شیئرنگ ویب سائیٹ ''یو ٹیوب'' کی طرز پر جعلی ویب سائٹ کا انکشاف ہوا ہے۔
یہ ویب سائٹ کمپیوٹر کو ہیک کرنے اور قیمتی معلومات چوری کرنے کیلئے استعمال کی جا رہی ہیں۔ اس ویب سائٹ سے وڈیوز ڈاؤن لوڈ کرنے پر خطرناک پروگرامز بھی خفیہ طور پر ڈاؤن لوڈ ہو جاتے ہیں۔ ان جعلی ویب سائٹس پر وڈیو ڈاؤن لوڈ کرنے سے پہلے ایک سوفٹ وئیر انسٹال کرنے کا کہا جاتا ہے اور جیسے ہی وہ سوفٹ وئیرڈاؤن لوڈ ہو جاتا ہے اس کے ذریعے وائرس بھی کمپیوٹر کی ہارڈ ڈسک پر اپنی جگہ بنا لیتا ہے جس کے بعد یوزر، ہیکر کے رحم وکرم پر ہوتا ہے۔
اس طرح کی ویب سائٹس کی سب سے خطرناک بات یہ ہے کہ وائرس کے ڈاؤن لوڈ ہونے کے بعد یہ ویب سائٹس خود بخود یو ٹیوب کی اصل ویب سائٹ پر ری ڈائرکٹ ہو جاتی ہیں جس کی وجہ سے انٹرنٹ یوزر کو اندازہ بھی نہیں ہوتا کہ اس کے کمپیوٹر میں وائرس داخل ہو چکا ہے۔