ہمیں کس طرح بھول جائے گی دنیا

  • Work-from-home

Naila_Rubab

عمر بھر ادھوری محبت کا پورا سفر
Hot Shot
May 27, 2014
17,600
1,701
363
Sharjah



ہمیں کس طرح بھول جائے گی دنیا

کہ ڈھونڈھے سے ہم سا نہ پائے گی دنیا​

مجھے کیا خبر تھی کہ نقشِ وفا کو​

بگاڑے گی دنیا بنائے گی دنیا​

محبت کی دنیا میں کھویا ہوا ہوں​

محبت بھرا مجھ کو پائے گی دنیا​

ہمیں خوب دے فریب محبت​

ہمارے نہ دھوکے میں آئے گی دنیا​

قیامت کی دنیا میں ہے دل فریبی​

قیامت میں بھی یاد آئے گی دنیا​

رلا دوں میں بہزاد دنیا کو خود ہی​

یہ مجھ کو بھلا کیا رلائے گی دنیا​



شاعر بہزاد لکھنوی
 

Naila_Rubab

عمر بھر ادھوری محبت کا پورا سفر
Hot Shot
May 27, 2014
17,600
1,701
363
Sharjah

يارو کسي قاتل سے کبھي پيار نا مانگو

يارو کسي قاتل سے کبھي پيار نا مانگو
اپنے ہي گلے کے ليے تلوار نا مانگو

گر جاؤگے تم اپنائے مسيحا کي نظر سے
مر کر بھي علاج دل بيمار نا مانگو

کھل جائيگا اس طرح نگاہوں کا بھرم بي
کانٹوں سے کبھي پھول کي مہکار نا مانگو


سچ بات پہ ملتا ہے صدا زہر کا پيالہ
جينا ہے تو پھر جينے کا اظہار نا مانگو

اس چيز کا کيا ذکر جو ممکن ہي نہيں ہے
صحرا ميں کبھي سايہ ديوار نا مانگو
 

Naila_Rubab

عمر بھر ادھوری محبت کا پورا سفر
Hot Shot
May 27, 2014
17,600
1,701
363
Sharjah
میں نے جلتی ہوئ برسات دیکھی ہے

اس تاریکی کی کرامات دیکھی ہے
کیا کبھی روتی ہوئ رات دیکھی ہے

لوگ تو چھین لیتے ہیں نوالہ منہ سے
بھوکوں کو دیتی بس خدا کی ذات دیکھی ہے

آپ ہیں میں ہوں اور اشک آنکھوں میں
کیا کوئ ایسی ملاقات دیکھی ہے؟

سورج کو تو یونہی لوگ دیتے ہیں الزام
میں نے جلتی ہوئ برسات دیکھی ہے

ہم نے بھیجا ہی نہیں رحمت اللعالمیں کے سوا.
کیا اس سے بڑھ کر بھی کوئ نعت دیکھی ہے؟

سب جیت کے بھی ہم ہار گۓ ہیں عثماں
بازی عشق میں اک عجب ہی مات دیکھی ہے
 

Naila_Rubab

عمر بھر ادھوری محبت کا پورا سفر
Hot Shot
May 27, 2014
17,600
1,701
363
Sharjah
دھڑکنوں کو تری یادوں نے روانی بخشی
تنِ مردہ کو ترے وعدوں نے جوانی بخشی

میں کہ تھا ٹوٹ کے بکھرا ہوا انساں جاناں
تیری چاہت نے مجھے شوخ بیانی بخشی

چھین کر مجھ سے میرا چین و سکوں سب تونے
آہ بدلے میں بس اک یاد سہانی بخشی

اپنی چاہت کا سبق مجھ کو پڑھا کر تو نے
شعر کہنے کو حسیں ایک کہانی بخشی

اپنی سانسوں میں بسا کر مجھے خوشبوکی طرح
تونے الفت کی کیا خوب نشانی بخشی
 

Naila_Rubab

عمر بھر ادھوری محبت کا پورا سفر
Hot Shot
May 27, 2014
17,600
1,701
363
Sharjah
میں جب بھی لکھنے بیٹھتا ہوں
سب لفظ خفا ہو جاتے ہیں
ہر لفظ کی منت کرتا ہوں
جو حال بیاں دل کا کر دے

اس لفظ کا ہاتھ پکڑنے کو
میں اپنی سوچ کے صحرا میں

بس پاگل پاگل پھرتا ہوں

اور جب میں تھک سا جاتا ہوں
تب لفظوں کا اک جھرمٹ خود
اٹکھیلیاں کرتے آتا ہے
تب قلم کو جنبش دیتا ہوں
پھر یاد تیری کے جوبن کو
محسوس میں کرتا جاتا ہوں
اور لفظ میں لکھتا جاتا ہوں

یوں تیری یاد میں جان میری
میں نظمیں لکھتا رہتا ہوں
 
  • Like
Reactions: DesiGirl

Naila_Rubab

عمر بھر ادھوری محبت کا پورا سفر
Hot Shot
May 27, 2014
17,600
1,701
363
Sharjah

میرے مولا یہ حسیں ہاتھ سلامت رکھنا
ایسا لگتا ہے جو یہ ہاتھ دُعا کو اُٹھیں
خود فرشتے چلے آتے ہوں زمیں کی جانب
سونپ کر مرمریں ہاتھوں کی ہتھیلی کو حنا
جو بھی مانگا ہو وہ چپ چاپ دیے جاتے ہو

میرے مولا یہ حسیں ہاتھ سلامت رکھنا
ان کی خوشبو سے معطر ہے میرا سارا وجود
انہی ہاتھوں میں میرے خواب چھپے ہیں مولا
اُنگلیاں مجھ کو محبت میں بھگو دیتی ہیں
انہی پوروں نے میرے درد چُنے ہیں مولا
ان کی رَگ رَگ میں محبت ہی محبت رکھنا

میرے مولا یہ حسیں ہاتھ سلامت رکھنا
انہی ہاتھوں کی لکیروں میں مقدر ہے میرا
یہ جو کونے میں ستارہ ہے سکندر ہے میرا
خواب سے نرم خیالوں کی طرح نازک ہیں
ان کے ہر لمس میں میرے لیے چاہت رکھنا
میرے مولا یہ حسیں ہاتھ سلامت رکھنا
میرے مولا یہ حسیں ہاتھ سلامت رکھنا
 
  • Like
Reactions: DesiGirl

Naila_Rubab

عمر بھر ادھوری محبت کا پورا سفر
Hot Shot
May 27, 2014
17,600
1,701
363
Sharjah
مجھے اب ڈر نہیں لگتا
کسی کے دور جانے سے
تعلق ٹوٹ جانے سے
کسی کے مان جانے سے
کسی کے روٹھ جانے سے
مجھے اب ڈر نہیں لگتا
کسی کو آزمانے سے
کسی کے آزمانے سے
کسی کو یاد رکھنے سے
کسی کو بھول جانے سے
مجھے اب ڈر نہیں لگتا
کسی کو چھوڑ دینے سے
کسی کے چھوڑ جانے سے
نا شمع کو جلانے سے
نا شمع کو بجھانے سے
مجھے اب ڈر نہیں لگتا
اکیلے مسکرانے سے
کبھی آنسو بہانے سے
نا اس سارے زمانے سے
حقیقت سے فسانے سے
مجھے اب ڈر نہیں لگتا
کسی کی نا رسائی سے
کسی کی پارسائی سے
کسی کی بیوفائی سے
کسی دکھ انتہائی سے
مجھے اب ڈر نہیں لگتا
نا تو اس پار رہنے سے
نا تو اس پار رہنے سے
نا اپنی زندگانی سے
نا اک دن موت آنے سے
مجھے اب ڈر نہیں لگتا




@Pari @Hoorain @RedRose64@Mahen@STAR24@White orchid @Mystery @Seap@Abidi@Shizu@Iceage-TM @Toobi @i love sahabah @Prince-Farry @Janan @NamaL@Fa!th@MSC@~Ambitiou$ Girl~ @Armaghankhan @yoursks @SaaD_KhaN @thefire1@Hira_Khan @MIS_MaHa @zulfi_kulfi @Guriya_Rani @Ally @Azeyy@Gul-e-lala @maryamtaqdeesmo @shzd @p3arl@Fantasy @Atif-adi @Lost Passenger @marzish @Afrasyyab @Pakhtoon @Rubi@*fajar*@Tariq Saeed @Mas00m-DeVil @Wafa_Khan @amazingcreator @marib @S_ChiragH @Binte_Hawwa @sweet_c_kuri @sabha_khan40 @Masoom_girl @hariya @Aayat @italianVirus @Aa$hi @saviou@sabeha@attiya@Princess_E @Asheer @bilal_ishaq_786 @Pakistani_angel @shailina @Shararti_Bacha @maanu115 @h@!der@Dua001@NailaRubab @fouziakhan @cute_baji @Rahath @Shireen@zonii@Noor_Afridi @sweet bhoot @Lightman @Leeza_Rose @Noorjee @hafaz@Miss_Tittli @Bela @LuViSh@aribak@BabyDoll @Silent_tear_hurt @gulfishan @Manxil @Raat ki Rani @candy @Asma_tufail @errorsss @raaz the secret @diya. @isma33@hashmi_jan @smarty_dollie @Era_Emaan @AshirFrhan @aira_roy @saimaaaaaaa @Nighaat @crystal_eyez @Mantasha_Zawaar @zaatzarra @reality@illusionist @huny @Shiraz-Khan @Hudx @StunninG_BeauTy @Zia_Hayderi @maryamtaqdeesmo @Fadiii @minaahil @UbedThaheem @Fanii @naazii @DesiGirl

 
  • Like
Reactions: DesiGirl

Naila_Rubab

عمر بھر ادھوری محبت کا پورا سفر
Hot Shot
May 27, 2014
17,600
1,701
363
Sharjah
اِک بیٹی کی شادی میں رکاوٹ جہیز ہے
لڑکے والوں کی بس چاہت جہیز ہے

ہر شے دے کے بھی کمی رہ جاتی ہے
ساس پھر بھی بہو سے کہہ جاتی ہے
لے کے ہی کیا تُو آئی ہے اپنے گھر سے
سب کچھ ہمارا ، کیا لائی ہے اپنے گھر سے
ساس کی بہو سے صرف بغاوت جہیز ہے
اِک بیٹی کی شادی میں رکاوٹ جہیز ہے

نہ ہی بنجر ، نہ ہی زرخیز ضروری ہے
لڑکی سے پہلے لڑکے والوں کی جہیز ضروری ہے
غریب باپ اپنی بیٹی کو بیاہنے کے لئے
قرض کے ساگر میں کُود جاتا ہے آن بچانے کے لئے
غریب بیٹی کے باپ کی عزت جہیز ہے
اِک بیٹی کی شادی میں رکاوٹ جہیز ہے

نہالؔ جہیز بنانے میں عمریں گزر جاتی ہے
بیٹی کے تن سے حُسنِ جوانی اُتر جاتی ہے
جہیز سبب ہے جوان بیٹیوں کی بربادی کا
جہیز بنا تو گزر گیا وقت بیٹی کی شادی کا
بیٹیوں کی زندگی میں ہی قیامت جہیز ہے
اِک بیٹی کی شادی میں رکاوٹ جہیز ہے
 

Naila_Rubab

عمر بھر ادھوری محبت کا پورا سفر
Hot Shot
May 27, 2014
17,600
1,701
363
Sharjah
محبت کے سفر میں کوئی رستہ نہیں دیتا
زمین واقف نہیں بنتی، فلک سایہ نہیں دیتا

خوشی اور دکھ کے موسم سب اپنے اپنے ہوتے ہیں
کسی کو اپنے حصے کا کوئی لمحہ نہیں دیتا

اداسی جس کے دل میں ہو اسی کی نیند اڑتی ہے
کسی کو اپنے آنکھوں سے کوئی سپنا نہیں دیتا

اٹھانا خود ہی پڑتا ہے، تھکا ٹوٹا بدن اپنا
کے جب تک سانس چلتی ہے کوئی کاندھا نہیں دیتا
 
  • Like
Reactions: DesiGirl

Naila_Rubab

عمر بھر ادھوری محبت کا پورا سفر
Hot Shot
May 27, 2014
17,600
1,701
363
Sharjah
یہ جو ننگ تھے ، یہ جو نام تھے ، مجھے کھا گئے
یہ خیالِ پختہ جو خام تھے ، مجھے کھا گئے

کبھی اپنی آنکھ سے زندگی پہ نظر نہ کی
وہی زاویے کہ جو عام تھے ، مجھے کھا گئے

میں عمیق تھا کہ پلا ہوا تھا سکوت میں
یہ جو لوگ محوِ کلام تھے ، مجھے کھا گئے

وہ جو مجھ میں ایک اکائی تھی وہ نہ جُڑ سکی
یہی ریزہ ریزہ جو کام تھے ، مجھے کھا گئے

یہ عیاں جو آبِ حیات ہے ، اِسے کیا کروں
کہ نہاں جو زہر کے جام تھے ، مجھے کھا گئے

وہ نگیں جو خاتمِ زندگی سے پھسل گیا
تو وہی جو میرے غلام تھے ، مجھے کھا گئے

میں وہ شعلہ تھا جسے دام سے تو ضر ر نہ تھا
پہ جو وسوسے تہہِ دام تھے ، مجھے کھا گئے

جو کھلی کھلی تھیں عداوتیں مجھے راس تھیں
یہ جو زہر خند سلام تھے ، مجھے کھا گئے
 
  • Like
Reactions: DesiGirl

Naila_Rubab

عمر بھر ادھوری محبت کا پورا سفر
Hot Shot
May 27, 2014
17,600
1,701
363
Sharjah
ﺍُﺩﺍﺱ ﺭﺍﺗﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺗﯿﺰ
ﮐﺎﻓﯽ ﮐﯽ ﺗﻠﺨﯿﻮﮞ ﻣﯿﮟ
ﻭﮦ ﮐﭽﮫ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﮨﯽ ﯾﺎﺩ ﺁﺗﺎ
ﮨﮯ ﺳﺮﺩﯾﻮﮞ ﻣﯿﮟ
ﻣﺠﮭﮯ ﺍﺟﺎﺯﺕ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ
ﺍﺱ ﮐﻮ ﭘﮑﺎﺭﻧﮯ ﮐﯽ
ﺟﻮ ﮔﻮﻧﺠﺘﺎ ﮨﮯ ﻟﮩﻮ ﻣﯿﮟ
ﺳﯿﻨﮯ ﮐﯽ ﺩﮬﮍﮐﻨﻮﮞ ﻣﯿﮟ
ﻭﮦ ﺑﭽﭙﻨﺎ ﺟﻮ ﺍُﺩﺍﺱ
ﺭﺍﮨﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﮐﮭﻮ ﮔﯿﺎ ﺗﮭﺎ
ﻣَﯿﮟ ﮈﮬﻮﻧﮉﺗﺎ ﮨﻮﮞ ﺍُﺳﮯ
ﺗﻤﮭﺎﺭﯼ ﺷﺮﺍﺭﺗﻮﮞ ﻣﯿﮟ
ﺍُﺳﮯ ﺩﻻﺳﮯ ﺗﻮ ﺩﮮ
ﺭﮨﺎﮨﻮﮞ ﻣﮕﺮ ﯾﮧ ﺳﭻ ﮨﮯ
ﮐﮩﯿﮟ ﮐﻮﺋﯽ ﺧﻮﻑ ﺑﮍﮪ
ﺭﮨﺎ ﮨﮯ ﺗﺴﻠﯿﻮﮞ ﻣﯿﮟ
ﺗﻢ ﺍﭘﻨﯽ ﭘﻮﺭﻭﮞ ﺳﮯ
ﺟﺎﻧﮯ ﮐﯿﺎ ﻟﮑﮫ ﮔﺌﮯ ﺗﮭﮯ
ﺟﺎﻧﺎﮞ
ﭼﺮﺍﻍ ﺭﻭﺷﻦ ﮨﯿﮟ ﺍَﺏ
ﺑﮭﯽ ﻣﯿﺮﯼ ﮨﺘﮭﯿﻠﯿﻮﮞ
ﻣﯿﮟ
ﺟﻮ ﺗُﻮ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ ﺗﻮ ﯾﮧ
ﻣﮑﻤﻞ ﻧﮧ ﮨﻮ ﺳﮑﯿﮟ ﮔﯽ
ﺗﺮﯼ ﯾﮩﯽ ﺍﮨﻤﯿﺖ ﮨﮯ
ﻣﯿﺮﯼ ﮐﮩﺎﻧﯿﻮﮞ ﻣﯿﮟ
ﻣﺠﮭﮯ ﯾﻘﯿﮟ ﮨﮯ ﻭﮦ ﺗﮭﺎﻡ
ﻟﮯ ﮔﺎ ﺑﮭﺮﻡ ﺭﮐﮭﮯ ﮔﺎ
ﯾﮧ ﻣﺎﻥ ﮨﮯ ﺗﻮ ﺩِﯾﮯ
ﺟﻼﺋﮯ ﮨﯿﮟ ﺁﻧﺪﮬﯿﻮﮞ
ﻣﯿﮟ
ﮨﺮ ﺍﯾﮏ ﻣﻮﺳﻢ ﻣﯿﮟ
ﺭﻭﺷﻨﯽ ﺳﯽ ﺑﮑﮭﯿﺮﺗﮯ
ﮨﯿﮟ
ﺗﻤﮭﺎﺭﮮ ﻏﻢ ﮐﮯ ﭼﺮﺍﻍ
ﻣﯿﺮﯼ ﺍُﺩﺍﺳﯿﻮﮞ ﻣﯿﮟ
 

Naila_Rubab

عمر بھر ادھوری محبت کا پورا سفر
Hot Shot
May 27, 2014
17,600
1,701
363
Sharjah
Kuch Khushi K Saye Me or Kuch Ghamon K Sath Sath

Kuch Khushi K Saye Me or Kuch Ghamon K Sath Sath,
Zindgi Kat hi gai hai Uljhano K Sath Sath,

Aaj Tak iski Thakan Se Dukh Rha Hai Ye Badan,
Ek Safar Me Ne Kia Tha Khwahishon K Sath Sath,

Kis Trha Khaya Hai Dhoka Kya Btaun Me Tumhain,
Doston K Mashwaray Thay Sazishon K Sath Sath,

Is Dafa Sawan Me Uski YAAD K Baadal Rahe,
Is Dafa Me Khoob Roya Barishon K Sath Sath,

Shehar Me Kuch Log Mere Chahne Wale B Hain,
Phool B Lag Rahe Hain Pathron K Sath Sath...!
 

Naila_Rubab

عمر بھر ادھوری محبت کا پورا سفر
Hot Shot
May 27, 2014
17,600
1,701
363
Sharjah

ہماری بے بسی دیکھو انہیں ہمدرد کہتے ہیں
جو اردو بولنے والوں کو دہشت گرد کہتے ہیں

مدینے تک میں ہم نے ملکوں کی خاطر دعا مانگی
کسی سے پوچھ لے اس کو وطن کا درد کہتے ہیں

کسی بھی رنگ کو پہچاننا مشکل نہیں ہوتا
مرے بچے، یہ صورت دیکھ، اس کو زرد کہتے ہیں

اگر دنگائیوں پر تیرا کوئی بس نہیں چلتا
تو پھر سن لے حکومت ہم تجھے نامرد کہتے ہیں

وہ اپنے آپ کو سچ بولنے سے کس طرح روکیں
وزارت کو جو اپنی جوتیوں کی گرد کہتے ہیں
 

Naila_Rubab

عمر بھر ادھوری محبت کا پورا سفر
Hot Shot
May 27, 2014
17,600
1,701
363
Sharjah

سلگتے ساحلوں پہ اب کہاں اس کا نشاں ھو گا
خدا جانے مرا دل کس نگر ھو گا ، کہاں ھو گا
وہ کیسے دیکھ سکتا ھے زمیں کے خاک زادوں کو
یقینن اس کی نظروں میں ابھی تو آسماں ھو گا

ذرا سی شام ڈھلنے تک وہ میرا تھا، نہ میں اس کا
نہ سوچا تھا مرا سایا مجھی سے بد گماں ھو گا

امیر محفل رنداں ، میرا ھر لفظ چن لینا
کہ بزم حشر میں بھی بس یہی میرا بیاں ھو گا

قیامت سے بہت پہلے قیامت جھیل آئے ھیں
ابھی کیا ھے سزا میری ابھی کیا امتحاں ھو گا


چلو اب گھر کو چلتے ھیں بڑی مدت ھوئی ،
خفا مجھ سےمکیں ھوں گےبہت اجڑا مکاں ھو گا
 

Naila_Rubab

عمر بھر ادھوری محبت کا پورا سفر
Hot Shot
May 27, 2014
17,600
1,701
363
Sharjah
بارشوں میں بھیگ کر
وہ اکثر کہا کرتی تھی
ساحل،،،
مجھے دو چیزیں بہت پیاری لگتی ہیں
ایک بارش اور ایک تم …
بارش مجھے اس لئے پیاری لگتی ہے
کیونکہ بارش تمہاری یادیں لے کر آتی ہیں
تم مجھے اس لئے پیارے لگتے ہو
کیونکہ تمہاری یادیں
بارش کو اور بھی پیارا بنا دیتی ہے
آج بارش میں اکیلے بھیگ کر
جانے کیوں!!
میرا دل مجھ سے بار بار کہہ رہا تھا
کہ میں بارش کی ہر ایک بوندھ سے پوچھوں
کیا اسے بارشیں آج بھی پیاری لگتی ہیں
 
Top