ہرجانے کا دعوٰی --انٹرنیٹ فلٹرنگ سافٹ ویئر

  • Work-from-home

Lightman

TM Star
Aug 27, 2009
4,299
2,429
1,313
FrOnT Of YoUr EyEs
ایک امریکی کمپنی نے چینی حکومت اور کمپنیوں کے خلاف انٹرنیٹ فلٹرنگ سافٹ ویئر کے کوڈ سے ہزاروں لائنیں نقل کرنےکا الزام لگاتے ہوئے دو ارب بیس کروڑ ڈالر ہرجانے کا دعوٰی کیا ہے۔​

سائبر سِٹر نامی کمپنی نے چینی حکومت، دو چینی کمپنیوں اور کمپیوٹر بنانے والی سات کمپنیوں کے خلاف یہ دعوٰی چین کے گرین ڈیم یوتھ ایسکورٹ پروگرام کی ڈسٹری بیوشن کے حوالے سے دائر کیا ہے۔
دعوے میں تجارتی رازوں کی غلط بیانی، غیر منصفانہ مقابلے، جملہ حقوق کی خلاف ورزی اور سازش کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
لاس اینجلس کی وفاقی عدالت میں دائر کردہ دعوے میں کہا گیا ہے کہ گرین ڈیم پروگرام بنانے والے چینی ماہرین نے سائبر سٹر کے فلٹرنگ سافٹ ویئر کے کوڈ کی تین ہزار سے زائد لائنیں نقل کی ہیں۔
تاحال چینی حکومت کی جانب سے اس مقدمے کا کوئی باقاعدہ جواب داخل نہیں کیا گیا ہے۔گرین ڈیم بنانے والی کمپنی جن ہوئی کمپیوٹر سسٹم انجینئرنگ ماضی میں کسی قسم کی غلطی سے انکار کر چکی ہے۔
سائبر سٹر کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ پروگرام بنانے والوں نے چینی رہنماؤں اور کمپیوٹر بنانے والی کے ساتھ مل کر چین میں اس نقلی سافٹ ویئر کی چھپّن ملین سے زائد کاپیاں تقسیم کیں۔
گزشتہ برس جولائی سے چین میں فروخت ہونے والے ہر کمپیوٹر میں گرین ڈیم یوتھ ایسکورٹ سافٹ ویئر کا ہونا لازم ہے۔ اس سافٹ ویئر کا مقصد لوگوں کو فحش اور تشدد کی ترغیب دینے والی ویب سائٹس تک رسائی سے روکنا تھا۔

 
Top