کیا حلالہ کرنا اور کروانا باعثِ اجر و ثواب &#1

  • Work-from-home

Hina4islam

Newbie
Oct 6, 2010
38
27
18
37
کیا حلالہ کرنا اور کروانا باعثِ اجر و ثواب ہے؟
صدیاں گزر جانے کے بعد علم و آگہی کے اس دور میں حلالہ کے اثبات اور جواز کے علمبردار آج بھی موجود ہیں بلکہ اس پر بھرپورطورپرعمل پیرابھی ہیں۔ نتیجتاً وہ امتِ مسلمہ کی اخلاقی تباہی اور زہنی انتشار کا باعث بنے ہوئے ہیں۔ جبکہ اسلام کی عفت مآب بیٹیوں کی حرمت کی پاسداری کیلئےلاکھوںفرزندانِ توحید کی قربانیاں اور اُن کی تڑپتی ہوئی لاشوں کا تصور مسلمانوں کی شاندار تاریخ کا حصہ ہے۔ مگر یہ بہنیں آج حلالہ کے نام پر اپنی لُٹتی ہوئی عزتوں پر فریاد رَسی کر کہ ہم سے پوچھ رہی ہیں کہ:
تم نے اب تک فحاشی کے اِس سیلاب کے سامنے
بند باندھنے کے لئے کیا کردار ادا کیا؟

آئیے۔۔۔۔۔آگےبڑھئیے۔۔۔۔۔۔ عزتوں کے تحفط کے لئے مال،علم اورقلم سے اس جہاد میں شامل ہو کر اپنا حصہ ڈالئیے۔
اگرآپ کی رسائی اِس کتاب تک ہو چکی ہے تو میں آپ کو اللہ کا واسطہ دے کر آپ سے فریاد کرتی ہوں کہ اس کتاب کو ضرور پڑھئیے گا تاکہ کل کو خدا نا خواسطہ کہیں آپ کے گھر میں یہ حلالہ رحمت و برکت کا رُوپ دھار کر داخل ہونے لگے تو آپ اپنا بچاؤ کر سکیں
پھرناکہنا ہمیں تو اس کا معلوم ہی نہ تھا


Click here for Download
 
Aug 18, 2010
40
24
0
حلالہ جائز ہے بصورت اسلامی حکم موجود ہو یعنی قدرتی طور پر وہ صورت پیدا ہوجائے جن کا حکم قرآن میں موجود ہے تو حلالہ جائز بھی ہے اور باعث اجر و ثواب بھی۔
لیکن آج کل عموما ہمارے ماحول میں حلالہ کی ناجائز صورت اختیار کی جاتی ہے یعنی حلالہ کرانا
حلالہ کرنے اور حلالہ کرانے میں فرق ہے
حلالہ کی صورت قدرتی طور پر پیدا ہوجانے کے بعد حلالہ کرلینا درست ہے
زبردستی حلالہ کی صورت پیدا کرنا کسی کو شادی پر راضی کرکے پھر طلاق دلوانا یہ طریقہ ناجائز ہے اور ایسی صورت میں باہمی ملاپ صرف زنا ہے
 
  • Like
Reactions: whiteros

bright

Newbie
Mar 30, 2011
12
0
1,101


حلالہ کے موضوع پر ایک بہترین کتاب جس میں صرف اور صرف قرآن و حدیث سے اس موضوع سے انصاف برتا گیا ہے۔



دیکھیے کرلپ کی آن لائن ڈکشنری سے لفظ حلالہ کی تعریف


حَلالَہ [حَلا + لَہ] (عربی)

اسم نکرہ
1. (فقہ) وہ مطلقہ عورت جو دوبارہ اپنے پہلے شوہر سے نکاح کرے (اپنے دوسرے شوہر سے طلاق لینے کے بعد)۔

مزید دیکھیے


تَحْلِیل [تَح (فتحہ ت مجہول) + لِیل] (عربی)
ح ل ل تَحْلِیل
عربی زبان سے اسم مشتق ہے ثلاثی مزید فیہ کے باب تفعیل از مضاعف سے مصدر اور اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے 1810ء کو 'کلیات میر" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
1. حلال کرنے یا جائز قرار دینے کا فعل۔

2. [ فقہ ] حلالہ کرنا (جس عورت کو شرعاً قطعی طلاق ہو چکی ہو اور شوہر طلاق دہندہ پھر اسے نکاح میں لانا چاہے اور جب تک اس مطلقہ کا کسی اور مرد سے نکاح مع خلوت صحیحہ نہ ہو اور وہ اسے بخوشی طلاق نہ دے دے یا اس کی موت واقع نہ ہو جائے تو یہ عورت عدت پوری کیے بغیر اس پہلے شوہر سے نکاح نہیں کر سکتی اس طریقے کو حلالہ کرنا یا تحلیل کہتے ہیں)۔

اب بتائیے لغت کیا کہتی ہے۔ اور حلالہ سے دراصل کونسا عمل مراد ہے

حضورلوگوں*کو گمراہ نہ کریں اور جو عمل برا ہے اس کو کہیں اور اس عمل کےغلط استعمال کو برا کہین اور ایک ایسے لفظ* کو جو ایک سنت عمل کو ظاہر کرتا ہے بدنام کر کے اپنے لیے روسیاہی نہ خریدیں۔ اور لفظ تحلیل کا استعمال آپ کے صیح*بخآری کے مترجم داود راز نے اپنی ترجمہ شدہ صحیح*بخاری میں*بھی کیا ہے اور لغات پہ بھی نظر رکھیں کہ وہ کیا کہتی ہیں۔

دیکھیئے قبلہ داود راز اپنی ترجمہ شدہ صیحیح بخاری میں جو کہ ہر غیر مقلد کے گھر میں موجود ہوتی ہے کیا لکھتے ہیں۔



صفحہ ایک سو ایک باب قرآن پاک کی تفسیر میں تشریح میں لکھتے ہیں۔ حکم مذکورہ طلاق رجعی کے لیے ہے اور طلاق بائن کے لیے بھی جبکہ شرعی حلالہ کے بعد عورت پہلے خاوند سے نکاح کرنا چاہے تو اسے روکنا نہ چاہیے، از خود حلالہ کرنے کرانے والوں*پر خدا کی لعنت ہوتی ہے۔

تو میرے بھائی اس نازک معاملے میں من چاہا مت لکھو اور نہ کہو ۔۔ جو چیز بری ہے جیسے اوپر صاف صاف لکھا ہوا ہے ازخود حلالہ کرنے کرانے والون پر خدا کی لعنت ہوتی ہے ایسے کہو۔

دیکھو اور سمجھو قبلہ داود صاحب نے صاف صاف لکھا ہے کہ شرعی حلالہ کے بعد عورت حلال ہو جاتی ہے ، اور لعنت ہے ازخود حلالہ کرنے کرانے والوں*پر تو ثابت ہوا کہ حلالہ ایک شرعی عمل ہے اس کو برا مت کہو ہاں اس عمل کے غلط استعمال کرنے والوں*کو برا کہو۔

اور دیکھو اوپر لکھا ہے شرعی حلالہ کے بعد عورت اپنے پہلے خاوند کے لیے حلال ہو جاتی ہے۔ تو پھر آپ کی رو سے ایک لعنتی عمل کے بعد عورت اپنے خاوند کے لیے حلال ہو جاتی ہے کیسی عجیب اور جاہلانہ بات ہے۔

ہماری نہیں تو داود راز صاحب ہی کی بات سن لو کہ آپ بھی اپنے آپ میں مجتہد ہو اور اپنا ہی اجتہاد کرو گے اور اپنے ہی مسلک کے عالم کی بات بھی نہیں سنو گے۔

خدا کے لیے الفاظ* کی جو تعریفیں لغات میں مستعمل ہیں اور اکابر نے جو ان سے مطالب لیے ان میں تبدیلیاں مت کرو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کل کو روز جزا کیا منہ دکھاو گے۔
 

whiteros

'"The queen of kindness''
Super Star
Dec 20, 2011
10,936
3,866
1,313
حلالہ جائز ہے بصورت اسلامی حکم موجود ہو یعنی قدرتی طور پر وہ صورت پیدا ہوجائے جن کا حکم قرآن میں موجود ہے تو حلالہ جائز بھی ہے اور باعث اجر و ثواب بھی۔
لیکن آج کل عموما ہمارے ماحول میں حلالہ کی ناجائز صورت اختیار کی جاتی ہے یعنی حلالہ کرانا
حلالہ کرنے اور حلالہ کرانے میں فرق ہے
حلالہ کی صورت قدرتی طور پر پیدا ہوجانے کے بعد حلالہ کرلینا درست ہے
زبردستی حلالہ کی صورت پیدا کرنا کسی کو شادی پر راضی کرکے پھر طلاق دلوانا یہ طریقہ ناجائز ہے اور ایسی صورت میں باہمی ملاپ صرف زنا ہے
g jnab bilkul durust kaha,GREAT
 
Top