کھٹا گوشت

  • Work-from-home

Princess Mahi

Newbie
Dec 19, 2009
6,698
2,761
0
کھٹا گوشت
اجزاء:
گوشت ایک کلو
پیاز دو عدد درمیانہ سائز(پسا ہوا)
لہسن کھانے کے دو چمچ
ادرک کھانے کے دو چمچ
سفید زیرہ کھانے کے دو چمچ(ثابت)
خشک دھنیا چائے کے چار چمچ(ثابت)
مسٹرڈ پسا ہوا کھانے کا ڈیڑھ چمچ
میتھی دانہ چائے کا ایک چمچ
نمک حسب ضرورت
سرخ مرچ حسب ضرورت
تیل ایک پیالی
املی ایک پاؤ
سبز دھنیا ایک گڈی
کری پتہ دو عدد
ترکیب:
سفید زیرہ اور دھنیا توے پر ہلکا سا بھون کر پیس لیں۔ املی کو بھگو کر اسکا پانی نکال لیں۔ گوشت میں پیاز، لہسن، ادرک ، مسٹرڈ ، نمک اور مرچ املی کے پانی میں پیس کر 1گھنٹہ کے لئے رکھ دیں۔ تیل میں کری پتے، زیرہ اور میتھی دانہ ڈال کر تل لیں۔ آنچ درمیانہ رکھیں۔ مصالحہ لگا گوشت تیل میں ڈال کر بھون لیں۔ گوشت اپنے پانی میں ہی گل جائے گا، ورنہ تھوڑا سا پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر گلا لیں۔ گوشت گل جائے تو سبز دھنیا کتر کر سجاوٹ کر یں۔
 
Top