کم سونا اور نیند پوری نہ ہونا بچوں میں منفی رویے کا باعث بنتا ہے

  • Work-from-home

GraetBoy1234

Active Member
May 18, 2013
281
460
113
Chowk Yadgar, Peshawar
کم سونا اور نیند پوری نہ ہونا بچوں میں منفی رویے کا باعث بنتا ہے










تحقیق کے مطابق کم سونا اور نیند پوری نہ ہونا بچوں میں منفی رویے کا باعث ہے۔ امریکا میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق دیر سے سونا اور نیند پوری نہ ہونا بچوں کے رویے پر اثر انداز ہوتا ہے۔ ماہرین نے کہا ہے کہ چار سال سے کم عمر بچے جو کہ رات بھر میں دس گھنٹے سے کم نیند لیتے ہیں۔ ان کے رویے میں دن بھر غصہ، چڑچڑا پن اور تھکن غالب رہتی ہے جو بچوں کی صحت پر برا اثر ڈالتی ہے۔ ماہرین کے مطابق والدین کو چاہیئے کہ بچوں کی نیند پوری ہونے کا خیال رکھیں اور ان کو جلدی سونے کی عادی بنائیں کیونکہ مستقل نیند پوری نہ ہونا چھوٹے بچوں میں ڈپریشن کا بھی باعث بن سکتا ہے۔
 
  • Like
Reactions: princess5327
Top