کشف

  • Work-from-home

Blue_Sky

PrèÇìõÙs
Super Star
Sep 25, 2010
11,172
4,646
713
کشف

شیخ ابو الحسن علی ہجویری فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ وہ تین مہینے تک شیخ ابو یزید کے مزار پر حاضر رہے-... ہر روز غسل اور وضو کر کے بیٹھتے تھے، مگر کشف حاصل نہ ہوا-... آخر میں وہاں سے اٹھ کر خراسان کی طرف چلے گئے- ایک گاؤں میں پہنچے تو ایک خانقاہ میں متصوفین کی ایک جماعت نظر آئی جنہوں نے انہیں اپنے سے حقیر جانا، ان میں سے کچھ کہنے لگے کہ یہ ہم میں سے نہیں ہے- میں واقعی ان میں سے نہ تھا- ... انہوں نے مجھ کو ٹهہرنے کے لیے ایک کوٹها دیا اور وہ خود اونچے کوٹهے پر ٹهہرے- کهانے کے وقت مجھ کو تو سوکھی روٹی دی اور خود اچھا کھانا کھایا- کهانے کے بعد تمسخر سے خربوزے کے چهلکے میرے سر پر پھینکتے تھے- اور طنز کی باتیں کرتے تهے، مگر وہ جتنا زیادہ طنز کرتے تهے، اتنا ہی میرا دل ان سے خوش ہوتا تھا- ... یہاں تک کہ ذلت اٹھاتے اٹھاتے وہ کشف حاصل ہو گیا جو اس سے پہلے نہ ہوا تھا- اس وقت مجھ کو معلوم ہوا کہ مثاخ اپنے ہاں جاہلوں کو کیوں جگہ دیتے ہیں-
 
Top