کجھور کی پوریاں

  • Work-from-home

Pari

(v)i§§· ßµølï ßµð£ï¨
VIP
Mar 20, 2007
46,142
19,780
1,313
Toronto, Canada

کجھور کی پوریاں

اجزاء:
میدہ ---- ڈیڑھ پیالی
نمک ---- چٹکی بھر
کجھور (بیج نکلے ہوئے) ----- ایک پیالی
چینی ---- دو سے تین کھانے کے چمچ
دودھ ---- آدھی پیالی
گھی ---- تلنے کے لیے

ترکیب:
میدہ چھان کر اس میں نمک اور تین سے چار کھانے کے چمچ گھی ڈال دیں

چھوٹی دیگچی میں دودھ ابال لیں- اس میں چینی اور کجھور ڈال کر ہلکی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ کجھوریں گل جائیں- چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کر لیں-

میدہ کو کجھور اور دودھ کے مکسچر سے نرم سا گوندھ لیں-

گندھے ہوئے میدہ کا پیڑا بنا کر انچ موٹا بیل لیں- بسکٹ کٹر یا گول ڈھکن کی مدد سے چھوٹی چھوٹی پوریاں کاٹ لیں-

کڑاہی میں گھی کو درمیانی آنچ پر پانچ سے سات منٹ گرم کریں اور پوریوں کو گولڈن فرائی کر لیں
 
  • Like
Reactions: yoursks
Top