چکن کارن سوپ

  • Work-from-home

Princess Mahi

Newbie
Dec 19, 2009
6,698
2,761
0
چکن کارن سوپ
اجزاء:
مرغی کی یخنی ---- چار سے چھ پیالی
چکن (ریشہ کی ہوئی) ---- ایک پیالی
نمک ----- حسب ذائقہ
لہسن پسا ہوا ----- آدھا چائے کا چمچ
سفید مرچ ---- ایک چائے کا چمچ
چینی ---- ایک چائے کا چمچ
چائینیز نمک ---- ایک چائے کا چمچ
مکئی کے دانے ---- آدھی پیالی
انڈے ---- دو عدد
سرکہ ---- دو کھانے کے چمچ
سویا ساس ---- دو کھانے کے چمچ
کارن فلار ---- دو سے تین کھانے کے چمچ
کوکنگ آئل ---- دو کھانے کے چمچ

ترکیب:
یخنی بنانے کے لیے دیگچی میں آدھا کلو مرغی کی ہڈیوں کو آٹھ سے دس پیالی پانی کے ساتھ انتی دیر ابالیں کے تقریباً چار پیالی یخنی رہ جائے- یخنی کو ہیک سے محفوظ رکھنے کے لیے اس میں ابال آنے کے بعد ایک چھوٹی چھلی ہوئی ثابت پیاز اور دو چار ثابت کالی مرچیں شامل کر دیں-

ایک علیحدہ دیگچی میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر دو سے تین منٹ تک ہلکا گرم کر کے اس میں لہسن ڈال کر ایک منٹ فرائی کریں- چکن ڈال کر اس کا پانی خشک ہونے تک فرائی کریں- پھر اس میں یخنی شامل کر لیں- مکئی کے دانوں کو ہلکا سا کوٹ لیں اور یخنی میں ڈال دیں- کارن فلار کو چار کھانے کے چمچ پانی میں گھول کر آہستہ آہستہ یخنی میں ڈالیں اور مسلسل چمچ چلائیں تاکہ گھٹلیاں نہ بنیں-

نمک٬ سفید مرچ٬ چینی اور چائینیز نمک ڈالیں اور انڈوں کو ہلکا سا پھینٹ کر شامل کردیں- آخر میں سرکہ اور سویا ساس شامل کر لیں-
 
Top