چلی میں دنیا کی سب سے بڑی دوربین

  • Work-from-home

AnadiL

••●∂ιѕαѕтєя●••
VIP
Nov 24, 2012
72,933
23,237
1,313
یہ دوربین دو ہزار اٹھارہ کو کام شروع کر دے گی




دوربین کی تنصیب چلی کے شمال میں آٹاکاما کے صحرا میں واقع سیرو آرمازونز نامی تین ہزار میٹر بلند پہاڑ پر کی جائے گئی۔
ای ای ایل ٹی نامی یا ( یورپیئن ایکسٹریملی لارج ٹیلی سکوپ) دوربین کے شیشے کا حجم بیالیس ڈائیا میٹر ہو گا جو دنیا میں موجودہ سب سے بڑی دوربین سے پانچ گنا زیادہ ہے۔
ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی ٹیلی سکوپ یا دوربین کی تیاری سے کائنات کے بارے میں ان کے علم میں اضافہ ہوگا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ٹیلی سکوپ کی مدد سے وہ بلیک ہولز کا مشاہدہ، کہکشاوں کے وجود میں آنے کے عمل بارے میں، پرسرار سیاہ مادہ اور اس سے بھی زیادہ پرسرار سیاہ توانائی کا مشاہدہ کر سکیں گے۔
میونخ میں قائم ایک یورپی مشاہدات کی ٹیم نے چلی کے شمال میں آرمازونز پہاڑیوں کو خشک موسم کی وجہ سے اس منصوبے کے لیے چنا ہے ۔
اس ٹیلی سکوپ کے ڈیزائن کا کام دو ہزار چھ میں مکمل ہو گیا تھا جبکہ دو ہزار گیارہ میں اس کی تیاری شروع ہو گی۔اس ٹیلی سکوپ کی تیاری میں ایک ارب یورو خرچہ آئے گا اور دو ہزار اٹھارہ سے کام شروع کر دے گی۔
 
Top