پاکستانی خان بابا کا ایسا ارادہ کہ جان کرآپ اپنا سر پکڑ کر بیٹھ جائیں گے

  • Work-from-home

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
موٹاپے کا شکار افراد عموما اپنے غیر معمولی وزن کی وجہ سے پریشان رہتے ہیں مگر پاکستان کے خان بابا بھاری بھرکم جسم سے بالکل پریشان نہیں بلکہ وہ اپنا وزن بڑھانے کے لیے بے تحاشا کھاتے ہیں۔ وہ باکسنگ کے عالمی مقابلوں میں حصہ لینے کا خواب دیکھ رہے ہیں اور روزانہ تین تین گھنٹے سخت ورزش کرکے خود کو فٹ رکھنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔
عرب ٹی وی کے مطابق 244 سالہ خان بابا کا اصل نام ارباب خضر حیات اور قد چھ فٹ ہے۔ خان بابا کے نام سے مشہور حیات کا وزن اس وقت بڑھنا شروع ہوا جب اس کی عمر 18 سال تھی اور آج اس کا وزن 440 کلو گرام تک پہنچ چکا ہے۔ اپنے غیر معمولی موٹاپے اور بھاری جسامت کے باوجود حیات باکسنگ کے عالمی مقابلوں میں حصہ لینے اور باکسنگ کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔ خان بابا کے مطابق وہ روزانہ 10 ہزار حرارے استعمال کرتے ہیں۔
ایک وقت کے کھانے میں دو کلو مرغی، چاول، پھل اور ایک لیٹر دودھ استعمال کرتے ہیں۔ خان بابا اپنا وزن کم کرنے کے بجائے بڑھانے کے لیے کوشاں ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنا وزن 500 کلو گرام تک پہنچانا چاہتے ہیں۔ خان کا دعویٰ ہے کہ وہ ایک ہاتھ سے ٹریکٹر روکنے اور 5 ہزار کلو گرام وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ وہ خود کو فٹ رکھنے کے لیے روزانہ تین تین گھنٹے ورزش کا اہتمام کرتے ہیں۔ حضر حیات ایک متمول گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔
ان کا خاندان انہیں کھانے کی ضروریات پوری کرنے میں بھرپور مدد دیتا ہے۔ خان بابا ریسلنگ کے دل دادہ ہیں اور ٹی وی پر دکھائے جانے والے ریسلنگ کے مقابلوں کو بڑے اہتمام سے دیکھتے ہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ کبھی شرمندہ بھی ہوئے؟ تو انہوں نے کہا کہ بچپن میں مجھے والد نے کھلونا گاڑی خرید کر دی۔ میں اس کی عقبی سیٹ پر بیٹھا تو اس کے ٹائر ٹوٹ گئے۔ اس پر مجھے شرمندگی اٹھانا پڑی۔ اس کیفیت کو دیکھ کر والد مسکرائے اور مجھے تسلی دی کہ کوئی بات نہیں اور لا دیں گے۔

 
  • Like
Reactions: Untamed_Raaz
Top