٭٭٭٭٭٭٭٭رمضان المبارک کا منفرد اعزاز٭٭٭٭٭٭٭٭
اللہ تعالی نے ایک اور انداز سے بھی اس ماہ کو فضلیت بخشی کہ اس میں اسلام کے سارے ارکان ،
نیکی کے تمام کام اور بھلائی کی مختلف اقسام موجود ہیں، چنانچہ روزے کے ساتھ فرض اور نفل نمازیں ہیں،
صدقات اور زکاۃ کی ادائیگی کی جاتی ہے، اور اسی طرح حج کی ایک قسم عمرہ بھی اس میں ہے،
چنانچہ ابن عباس رضی اللہ عنہما نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے انصاری خاتون کو فرمایا:
"رمضان میں عمرہ کرنا میرے ساتھ حج کرنے کے برابر ہے" یا "حج کے برابر ہے"۔ ( بخاری و مسلم)
Allah Pak hum sab ko Mah e Ramzan mia Umrah ki Saadat Naseeb kare Ameen