Namaz نمازِ تہجد کی فضیلت

  • Work-from-home

Qalandar

Active Member
Aug 8, 2011
323
477
63
37
نمازِ تہجد کی فضیلت

حق تعالیٰ کا ارشاد ہے:
وَمِنَ اللَّیلِ فَتَہَجَّدْ بِہ نَافِلَةً لَّکَ، عَسیٰ اَٴنْ یَّبْعَثَکَ رَبُّکَ مَقَاماً مَّحْمُوْداً“۔ (بنی اسرائیل:۷۹)
ترجمہ:۔”اور رات کے کچھ حصہ میں تہجد پڑھ لیاکرو جو آپ کے حق میں زائد چیز ہے، کیا عجب کہ آپ کا رب آپ کو ”مقام محمود“ میں جگہ دے“۔
”مقام محمود“ مقامِ شفاعتِ کبریٰ ہے، جس پر قیامت کے دن فائز ہوکر آپ ا اپنی امت کی بخشش کرائیں گے۔ (ابن کثیر واحمد)
دوسری جگہ ارشاد ربانی ہے:
إِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ جَنّٰتٍ وَّعُیُوْنٍ، اٰخِذِیْنَ مَآاٰتٰہُمْ رَبُّہُمْ إِنَّہُمْ کَانُوْا قَبْلَ ذٰلِکَ مُحْسِنِیْنَ، کَانُوْا قَلِیْلاً مِّنَ اللَّیْلِ مَا یَہْجَعُوْنَ وَبِالأَسْحَارِہُمْ یَسْتَغْفِرُوْنَ“۔ (الذاریات:۱۰تا۱۸)
ترجمہ:۔”بے شک پرہیزگار بہشتوں اور چشموں میں ہوں گے اور اپنے رب کی عطا کردہ نعمتیں لے رہے ہوں گے (اس بات پر کہ) بے شک یہ لوگ اس سے پہلے (دنیا میں) نیکو کار تھے، رات کو (تہجد پڑھنے کی وجہ سے) بہت کم سوتے تھے اور اخیر شب میں استغفار کیا کرتے تھے“۔
مذکورہ بالا ارشادات کی روشنی میں رات کو جس وقت آنکھ کھل جائے، وضو کرکے دورکعت، چار رکعت، چھ رکعت یا آٹھ رکعت جس قدر طاقت اور فرصت ہو، دل کی رغبت ہو، پڑھ لیا کریں، تہجد کا ثواب مل جائے گا، خصوصاً رمضان المبارک میں زیادہ خیال رکھا کریں، تہجد کے لئے کوئی خاص سورتیں نہیں، جس جگہ سے یاد ہو اور دل چاہے پڑھ لیا کریں۔
تہجد کی فضیلت میں بہت سی احادیث ہیں، یہاں چند احادیث کا ترجمہ ذکر کیا جاتا ہے:
آپ ا نے ارشاد فرمایا:
فرض نماز کے بعد سب سے افضل نماز تہجد ہے“۔ (مسلم وابوداؤد)
حضرت عبد اللہ بن سلام جو تورات کے زبردست عالم تھے، مدینہ منورہ میں حضور اقدس ا کی خدمت میں حاضر ہوئے اور چہرہٴ انور دیکھ کر یقین ہوگیا کہ آپ ا اللہ کے سچے رسول ہیں، آپ ا جھوٹے نہیں ہوسکتے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے سب سے پہلا کلام جو آپ ا کی زبان مبارک سے سنا، وہ یہ تھا:
یا ایہا الناس! افشوا السلام واطعموا الطعام وصلوا الارحام وصلوا باللیل والناس نیام، تدخلوا الجنة بسلام“۔ (ترمذی)
ترجمہ:۔” اے لوگو! سلام کو پھیلاؤ، لوگوں کو کھانا کھلاؤ، رشتہ داریوں کو جوڑو اور رات میں تہجد کی نماز پڑھو، جبکہ لوگ سورہے ہوں، تم جنت میں سلامتی کے ساتھ داخل ہو جاؤ گے“۔
آپ ا نے ارشاد فرمایا:
جنت میں ایک محل ہے جس کا اندرونی حصہ باہر سے اور باہر کا حصہ اندر سے نظر آتا ہوگا ۔حضرت ابو مالک اشعری نے پوچھا: یہ کس کو ملے گا اے اللہ کے رسول!؟ فرمایا: اس کو جو شیریں کلام ہو اور لوگوں کو کھانا کھلاتا ہو اور نماز تہجد میں کھڑے ہوئے رات گذارتا ہو، جبکہ لوگ سورہے ہوں“۔ (طبرانی)
جناب رسول اللہ ا نے ارشاد فرمایا کہ:
” جنت میں ایک درخت ہے، جس کے اوپر سے جوڑا اور نیچے سے سونے کا گھوڑا نکلے گا، اس کی زین اور لگام موتی اور یاقوت کے ہوں گے، وہ نہ تو”لید“ کرے گا، نہ پیشاب ،اس کے کئی پر ہوں گے، حد نظر پر اس کے قدم پڑیں گے، پھر اہل جنت اس پر سوار ہوں گے تو وہ ان کو لے کر اڑے گا، جہاں جانا چاہیں گے۔ یہ شان دیکھ کر ان سے نیچے درجے والے جنتی کہیں گے: اے رب! تیرے بندے اس مرتبہ پر کیونکر پہنچے؟ تو ان سے کہا جائے گا کہ یہ لوگ رات میں نماز (تہجد) پڑھتے تھے اور تم لوگ سوتے رہتے تھے، یہ لوگ روزہ رکھتے تھے اور تم کھاتے پیتے تھے، یہ خرچ کرتے تھے اور تم بخیلی کرتے تھے، یہ جان کی بازی لگاتے تھے اور تم بزدل بنے رہتے تھے“۔ (ابن ابی الدنیا)
ایک اور حدیث میں ہے کہ آپ ا نے ارشاد فرمایاکہ: آپ ا نے ارشاد فرمایا کہ:
” جس شخص کی رات میں نماز (تہجد) زیادہ ہوگی، اس کا چہرہ دن میں زیادہ حسین ہوگا“۔ (ابن ماجہ)
جناب رسول اللہا نے صحابہٴ کرام سے ارشاد فرمایا کہ:
” تمہیں تہجد ضرور پڑھنا چاہئے، اس لئے کہ یہ تمہارے سے پہلے نیک لوگوں کا طریقہ ہے اور تمہارے رب سے نزدیک ہونے کا ذریعہ ہے، گناہوں کا کفارہ ہے اور گناہوں سے روکنے والی ہے“۔ (ترمذی)
دوسری روایت میں یہ اضافہ ہے کہ:
” بدن سے بیماری کو دور کرنے والی ہے“۔ (طبرانی)
ایک اور حدیث میں ہے کہ آپ ا نے فرمایا:
”جو شخص رات کو اٹھے اور اپنی گھر والی کو بیدار کرے اور دونوں نماز (تہجد) کی دورکعتیں پڑھیں تو ان دونوں کو کثرت سے اللہ کا ذکر کرنے والوں میں لکھا جائے گا“۔ (نسائی)
ایک اور حدیث میں چند خوش نصیبوں کا ذکر ہے، جن کے تین انعامات ہیں:
۱… خدا ان سے محبت کرتا ہے۔
۲…ان کے سامنے ہنستا ہے۔
۳…ان سے خوش ہوتا ہے۔
ان میں سے ایک وہ شخص ہے جس کی خوبصورت بیوی ہو، عمدہ نرم بستر ہو اور وہ ان کو چھوڑ کر رات کو نماز تہجد کے لئے اٹھے، اس کے بارے میں خدا خود فرمائے گا کہ اس نے اپنی خواہش چھوڑ دی اور میرا ذکر کیا، حالانکہ اگر یہ چاہتا تو سوجاتا“۔ (طبرانی)
اسی حدیث کی دوسری روایت میں یہ بھی ہے کہ:
” اللہ تعالیٰ فرشتوں سے پوچھے گا: میرے بندے کو اس کام (تہجد پڑھنے) پر کس چیز نے آمادہ کیا؟ فرشتے عرض کریں گے: اے رب! آپ کے پاس کی چیز (جنت ونعمت) کی امید نے اور آپ کے پاس کی چیز (دوزخ وعذاب)کے خوف نے۔ اللہ تعالیٰ فرمائیں گے: تحقیق میں نے ان کو وہ چیز عطا کردی، جس کی امید کی تھی اور اس چیز سے محفوظ کردیا، جس سے وہ ڈرتے تھے“۔ (مسنداحمد)
حضرت عبد اللہ بن سلام کہتے ہیں کہ: تورات میں لکھا ہے کہ:
” جن لوگوں کے پہلو خوابگاہوں سے جدا رہتے ہیں، ان کے لئے خدانے ایسی نعمتیں تیار کررکھی ہیں، جنہیں نہ کسی آنکھ نے دیکھا ،نہ کسی کان نے سنا، نہ کسی آدمی کے دل پر اس کا خیال گذرا، ان نعمتوں کو مقرب فرشتے اور نبی مرسل بھی نہیں جانتے“۔ (حاکم)
 

~Ambitiou$ Girl~

•°o.O ʍąţȼhℓ€$$ O.o°•
Super Star
May 26, 2010
6,851
2,131
1,313
pakistan
ALHAMDULILLAH main daily tahjjad ada karti hun..
but mere sath mostly aisa hota hai ke farz nmaz chor deti hun but kabi tahajjad miss nahi ki
 
  • Like
Reactions: Qalandar

Qawareer

میرا خدا ہر روز مجھے نئی خوشیاں دیتا ہے
VIP
Sep 1, 2010
22,663
10,941
1,113
sis farz to pehle aata hai..farz nimaz na parhen ka sakht gunah hai..jb'k tahajud ko nafli ibadat hai,jis k na parhne se gunah nhi..lekin parhne se boht sawab milta hai..
mera ek sawal hai,Tahajud namaz ka asal maqsad yeh hota hai na k hum sehri k waqat apni nend ki qurbani dy k nimaz aada kren..lekin kbi yon b hota hai k sari raat na soyen aur sehri time tahajut k nawafil parh len,yeh b thek hai ya tahajut k liye sona zaruri hota hai..?thori confusion hai mujhe is bare me
 
  • Like
Reactions: Qalandar

Qalandar

Active Member
Aug 8, 2011
323
477
63
37
ALHAMDULILLAH main daily tahjjad ada karti hun..
but mere sath mostly aisa hota hai ke farz nmaz chor deti hun but kabi tahajjad miss nahi ki
یہ نیکی بڑی اہمیت رکھتی ہیں کہ آپ تہجد گذار ہیں۔
لیکن میری بہن فرض نماز کا اہتمام بہت ضروری ہے۔
قیامت کے دن اسی کا سوال ہوگا۔ تہجد کی نماز اجروثواب کو بڑھا دیتا ہے اور انسان میں عاجزی والی صفات پیدا کرتی ہے۔
بہرحال ہر مسلمان کو کم از کم فرائض و واجبات کا لازمی اہتمام کرنا چاہئے۔
شکریہ
 

Qalandar

Active Member
Aug 8, 2011
323
477
63
37
sis farz to pehle aata hai..farz nimaz na parhen ka sakht gunah hai..jb'k tahajud ko nafli ibadat hai,jis k na parhne se gunah nhi..lekin parhne se boht sawab milta hai..
mera ek sawal hai,Tahajud namaz ka asal maqsad yeh hota hai na k hum sehri k waqat apni nend ki qurbani dy k nimaz aada kren..lekin kbi yon b hota hai k sari raat na soyen aur sehri time tahajut k nawafil parh len,yeh b thek hai ya tahajut k liye sona zaruri hota hai..?thori confusion hai mujhe is bare me
تہجد کی نماز رات کے آخری پہر کی نماز ہے
لیکن اگر کوئی چاہتا ہے کہ وہ نماز تہجد ادا کرے لیکن خدشہ ہے کہ وہ آخری پہر اٹھ نہ سکے گا تو رات کو جب سونے لگے اس وقت تہجد کی نماز پڑھ لے۔
اس کے لئے یہ ضروری نہیں کہ بندہ لازمی سوئے اور پھر جاگے۔
 
  • Like
Reactions: ~Zeest~

~Ambitiou$ Girl~

•°o.O ʍąţȼhℓ€$$ O.o°•
Super Star
May 26, 2010
6,851
2,131
1,313
pakistan
yup i know
but meri routine kuch aisi hai ke frz namaz miss ho jati hai
but main try karti hun time manage karne ke liye
 
  • Like
Reactions: Qalandar

Qawareer

میرا خدا ہر روز مجھے نئی خوشیاں دیتا ہے
VIP
Sep 1, 2010
22,663
10,941
1,113
تہجد کی نماز رات کے آخری پہر کی نماز ہے
لیکن اگر کوئی چاہتا ہے کہ وہ نماز تہجد ادا کرے لیکن خدشہ ہے کہ وہ آخری پہر اٹھ نہ سکے گا تو رات کو جب سونے لگے اس وقت تہجد کی نماز پڑھ لے۔
اس کے لئے یہ ضروری نہیں کہ بندہ لازمی سوئے اور پھر جاگے۔
ok...
jazakAllah..
 

Jahil

Banned
Jul 1, 2011
9,323
3,289
363
Karachi
namaz b to Allah ne hi di hai yr ap Allah ka dya hoa rizq kha lete ho to uski tarf se di hoi namaz kyun thukrate ho kher cb main kyun nhi arhe yar ap?
 

The horror

Banned
Nov 24, 2011
1,965
595
113
29
the haunted mansion
namaz b to Allah ne hi di hai yr ap Allah ka dya hoa rizq kha lete ho to uski tarf se di hoi namaz kyun thukrate ho kher cb main kyun nhi arhe yar ap?
tukra raha nahi.. keh raha hun apnay pe jabar kar kay Allah ko yad nahi kar satka... Yani aksar logon ka dil nahi karta namaz parnay pe or sahi namaz nahi partay.. khiyal kahin or hota or formality kay namaz par detay hain... main esi namaz nahi parna chahta... cb main log ro partay hain ess liey nahi jata
 

fari pari

Newbie
Mar 18, 2012
409
221
43
Paristan.....
ME NEY start ki thi ....magar ab pata nahin ankh q nahin khulti ...ALAH ji mughe maaf kar dein or mughe tahajad ke liye jaga dein ameen..:(
 

The horror

Banned
Nov 24, 2011
1,965
595
113
29
the haunted mansion
magar kehty hain ke 1 bar start kar lo to chorni nahin chahye so thats y..:(
fari pari.. yeh namaz nabi kareem pe faraz thi.. aam muslimaano pe nahi... logon ki baton main nahi ana caheh... agar ap nahi par satki to koi masla nahi... yeh nafal namaz hai agar ap parti hain to bohat achi baat agar ap nahi parti to deen main koi jabar nahi... shukria
 
  • Like
Reactions: fari pari
Top