میری پسند

  • Work-from-home

Zia_Hayderi

TM Star
Mar 30, 2007
2,468
1,028
1,213

تجھے کھو کر بھی تجھے پاؤں جہاں تک دیکھوں

حسنِ یزداں سے تجھے حسنِ بتاں تک دیکھوں

تو نے یوں دیکھا ہے جیسے کبھی دیکھا ہی نہ تھا

میں تو دل میں تیرے قدموں کے نشاں تک دیکھوں

صرف اس شوق میں پوچھی ہیں ہزاروں باتیں

میں تیرا حسن تیرے حسنِ بیاں تک دیکھوں

میرے ویرانہء جاں میں تیری یادوں کے طفیل

پھول کھلتے ہوئے نظر آتے ہیں جہاں تک دیکھوں

وقت نے ذہن میں دھندلادیئے تیرے خدوخال

یوں تو میں توٹتے تاروں کا دھواں تک دیکھوں

دل گیا تھا تو یہ آنکھیں بھی کوئی لے جاتا

میں فقط ایک ہی تصویر کہاں تک دیکھوں

ایک حقیقت سہی فردوس میں حوروں کا وجود

حسنِ انساں سے نمٹ لوں تو وہاں تک دیکھوں

************************************************

ملیں ہم کبھی تو ایسے کہ حجاب بھول جائے
میں سوال بھول جاؤں، تُو جواب بھول جائے

کبھی تُو جو پڑھنے بیٹھے، مجھے حرف حرف دیکھے
تیری آنکھیں بھیگ جائیں، تُو کتاب بھول جائے

تیری سوچ پر ہو حاوی میری یاد اس طرح سے
کہ تُو اپنی زندگی کا یہ نصاب بھول جائے

تُو کسی خیال میں ہو اور اُسی خیال میں ہی
کبھی میرے راستے میں تُو گلاب بھول جائے

تُو جو دیکھے میری جانب تو بچُوں میں اک گناہ سے
تجھے دیکھ لوں میں اتنا کہ شراب بھول جائے

مجھے غم تو دے رہا ہے، اور اُس پہ چاہتا ہے
میں حساب رکھ نہ پاؤں، وہ حساب بھول جائے
**********************************

شامِل تھا یہ سِتم بھی کسی کے نصاب میں
تِتلی ملی حنُوط پُرانی کتاب میں

دیکھوں گا کِس طرح سے کسی کو عذاب میں
سب کے گناہ ڈال دے میرے حساب میں

پھر بے وفا کو بحرِ محبت سمجھ لیا
پھر دل کی ناؤ ڈُوب گئی ہے سرَاب میں

پہلے گلاب اُس میں دِکھائی دیا مجھے
اب وہ مجھے دِکھائی دیا ہے گلاب میں

وہ رنگِ آتشیں، وہ دہکتا ہوا شباب
چہرے نے جیسے آگ لگا دی نقاب میں

بارش نے اپنا عکس کہیں دیکھنا نہ ہو
کیوں آئینے اُبھرنے لگے ہیں حباب میں

گردش کی تیزیوں نے اُسے نُور کر دیا
مٹی چمک رہی ہے یہی آفتاب میں

اُس سنگدل کو میں نے پکارا تو تھا عدیم
اپنی صدا ہی لوٹ کر آئی جواب میں
************************
 
Hoorain

*In search of Oyster Pearls*
VIP
Dec 31, 2009
108,467
40,710
1,313
A n3st!

umdaa intekhaab :-bd

iski tashreeh darkar hay,,thora samjhaiyega plz {(popcorn)}

آپ کے سوال سے یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ اگر محبوب کی جدائی سے ہی محبت کا ارتقا لازم و مشروط ہے تو پھر یزداں اور بتاں کے تصادم سے کیا عبارت ہو گا- تو پھر تدریجی وقفے کے بعد نقطۂ تغیر کب ظہور پذیر ہو گا؟ وہ کون سی تردید ہو گی جو تجویز سے متصادم ہو کر نئی ترکیب کو وجود میں لائے گی؟
میرا خیال ہے کہ محبت ایسی اشیائے مدرکہ سے مل کر بنی ہے جو ایک دوسرے کے کُل اور جزو کی حیثیت سے شامل ہیں جہاں اضدادی اسلوبِ تفکر تمام اشیائے مدرکہ کو سمجھنے کے لئے کیا گیا ہے- ہمارا فہم بچھڑے ہوئے محبوب کو حسن یزداں سے حسن بتاں تک پاتا ہے
-​
 
  • Like
Reactions: *fajar*

Hoorain

*In search of Oyster Pearls*
VIP
Dec 31, 2009
108,467
40,710
1,313
A n3st!
آپ کے سوال سے یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ اگر محبوب کی جدائی سے ہی محبت کا ارتقا لازم و مشروط ہے تو پھر یزداں اور بتاں کے تصادم سے کیا عبارت ہو گا- تو پھر تدریجی وقفے کے بعد نقطۂ تغیر کب ظہور پذیر ہو گا؟ وہ کون سی تردید ہو گی جو تجویز سے متصادم ہو کر نئی ترکیب کو وجود میں لائے گی؟
میرا خیال ہے کہ محبت ایسی اشیائے مدرکہ سے مل کر بنی ہے جو ایک دوسرے کے کُل اور جزو کی حیثیت سے شامل ہیں جہاں اضدادی اسلوبِ تفکر تمام اشیائے مدرکہ کو سمجھنے کے لئے کیا گیا ہے- ہمارا فہم بچھڑے ہوئے محبوب کو حسن یزداں سے حسن بتاں تک پاتا ہے
-​
nice

magar muje sirf husn-e- yazdaan aur husn-e-btaan ka matlab pta karna tha:nailbiting
 
Zia_Hayderi

TM Star
Mar 30, 2007
2,468
1,028
1,213
تو مخاطب تھا ، کوئی بات وہ کرتا کیسے
تیری آنکھوں میں جو ڈوبا تھا ، اُبھرتا کیسے

میں جسے عمرِ گریزاں سے ُچرا لایا تھا
وہ ترے وصل کا لمحہ تھا گزرتا کیسے

میری مٹی میں فرشتوں نے اُسے گوندھا تھا
میرے پیکر سے ترا رنگ اُترتا کیسے

میں نے کافر کو دلیلِ رُخِ روشن دی تھی
حسنِ یزداں سے مُکرتا تو مُکرتا کیسے

آئنہ تیرے خدوخال ، قد و قامت کو
روبرو دیکھ نہ پاتا تو سنورتا کیسے

کم نگاہی کا نہ طعنہ مجھے دینا عاجزؔ
تو کہ سورج تھا تجھے آنکھ میں بھرتا کیسے
 
  • Like
Reactions: Shizu and Hoorain

Zia_Hayderi

TM Star
Mar 30, 2007
2,468
1,028
1,213
nice

magar muje sirf husn-e- yazdaan aur husn-e-btaan ka matlab pta karna tha:nailbiting
میں آپ کا فلسفہ حسن سمجھ رہا ہوں- مگر مجھے اس کی ہمہ گیریت پر اشکال ہے- آپ کیا بحث کرنا چاہتی ہیں اس پر آنے سے پہلے میرے تحفظات ہیں کہ کیا دیگر ممبر اس طرح کی فلسفیانہ بحث میں دلچسپی رکھتے ہیں-
شعر محولہ کے مجازی معنی پر آپ کو اختلاف ہو سکتا ہے- مگر اس کی آفاقی معنویت سے آپ صرف نظر نہیں کر سکتی ہیں- تجھے پاؤن جہاں تک دیکھوں-
میں جانتا ہوں کہ صرف معنی سے آپ کو سروکار نہ ہوگا کیونکہ معنی تو ڈکشنری میں بھی دیکھے جا سکتے ہیں- اگر آپ اپنے فلسفہ پر بحث کرنا چاہتی ہیں میں آپ کو قائل کرنے کی کوشش نہیں کروں گا- کسی فلسفی سے بحث کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا ھے- میں اپنا موقف پیش کرسکتا ہوں- آپ خود سوچئے کہ آپ کے فلسفہ حسن کے پیش کردہ عوامل کے اتصال سے کوئی واضح رائے قائم نہیں ہوتی ہے- یہ صحیح ہے کہ حسن مجاز ایک چھایا ہے- مگر آپ یہ پہلو کیوں نظر انداز کردیتی ہیں کہ ہمارا قلب و نظر اس سے حظ اٹھاتا ہے- اس بات کو آپ تشنہ لب صحرا نورد کے وہم نظر پرقیاس نہیں کر سکتی ہیں
-​
 
HorrorReturns

Banned
Mar 27, 2013
6,009
1,093
163
ضیاء بھائی مرے خیال میں بات محبوب کو کھونے کی ہو رہی .. یعنی محبوب جب کھو جاتا ہے تو پھر انسان یا اس کو محبوب حقیقی میں تلاش کرتا یا پھر بتوں کی پوجا شروع کر دیتا ... حوریں بہن اپ سے کوئی بحث نہیں لگا رہی .. بس ملطب پوچھ .. اس کے تو سر کے اپر سے اپ کی اردو گزر رہی ہو گی .. اپ کیا کوئی ادیب ہیں
 
  • Like
Reactions: Hoorain

HorrorReturns

Banned
Mar 27, 2013
6,009
1,093
163
تکلّف سازِ رسوائی ہے غافل شرمِ رعنائی
دلِ خوں گشتہ در دستِ حنا آلودہ عریاں ہے

ضیاء بھائی ذرا اس شعر-- پر تھوڑی سے روشنی ڈالیں
 
Zia_Hayderi

TM Star
Mar 30, 2007
2,468
1,028
1,213
ضیاء بھائی مرے خیال میں بات محبوب کو کھونے کی ہو رہی .. یعنی محبوب جب کھو جاتا ہے تو پھر انسان یا اس کو محبوب حقیقی میں تلاش کرتا یا پھر بتوں کی پوجا شروع کر دیتا ... حوریں بہن اپ سے کوئی بحث نہیں لگا رہی .. بس ملطب پوچھ .. اس کے تو سر کے اپر سے اپ کی اردو گزر رہی ہو گی .. اپ کیا کوئی ادیب ہیں
محبوب کھونے سے حورین کو کئی حجت نہیں ہے- وہ سب جانتی ہے- اپنا فلسفہ حسن کو مجھ پر ثبت نہ کریں- انکی ترجیحات ااولیٰ میرے خیالات سے متصادم ہیں-​
 
Zia_Hayderi

TM Star
Mar 30, 2007
2,468
1,028
1,213
تکلّف سازِ رسوائی ہے غافل شرمِ رعنائی
دلِ خوں گشتہ در دستِ حنا آلودہ عریاں ہے

ضیاء بھائی ذرا اس شعر-- پر تھوڑی سے روشنی ڈالیں
غیر نے مہندی لگائی اس کے ہاتھوں میں داغ
خون آنکھوں میں اتر آیا حنا دیکھ کر
 
  • Like
Reactions: *fajar*

HorrorReturns

Banned
Mar 27, 2013
6,009
1,093
163
غیر نے مہندی لگائی اس کے ہاتھوں میں داغ
خون آنکھوں میں اتر آیا حنا دیکھ کر
پوچھ مت رسوائیِ اندازِ استغناۓ حسن
دست مرہونِ حنا رخسار رہنِ غازہ تھا

مرے شعر اور اپ کے شعر کے کچھ مطابقت نہیں بن رہی .. میں جو شائر پوسٹ کیا اس کا مطلب یہ بنتا ہے کہ کہ تمارے ہاتھوں پہ لگی مہندی رسوائی کا سبب بنی ... اور اس نے مرے دل کو خون کر دیا ... یعنی ہاتھ دل میں نہیں ہوتا .. لیکن تمارے مہندی کے رنگ سے ضرور تم نے کسی کا دل خون کیا جس کی وجہ سے اتنا رنگ چڑ آیا .. یہ دل میں ہاتھ ا گیا .. اگر محبوب چھپانا بھی چاہے تو نہیں چھپا سکتا

اس شعر--- پر روشنی ڈالیں

دل و دی؛ن نقد لا ساقی سے گر سودا کیا چاہے
کہ اس بازار میں ساغر متاعِ دست گرداں ہے
 
Zia_Hayderi

TM Star
Mar 30, 2007
2,468
1,028
1,213
میں نے آپ کے شعر پر گرہ لگائی تھی- استاد داغ نے رنگ حنا سے خون دل ہونے مضمون ایک وکھرے انداز سے باندھا ہے
-آپ کی تحریر سے آپ کے متعلق جان کر خشی ہوئی ہے- خوب گذرے گی جب-----
 
  • Like
Reactions: *fajar*

Zia_Hayderi

TM Star
Mar 30, 2007
2,468
1,028
1,213
دل کی بات لبوں پر لا کر، اب تک ہم دُکھ سہتے ہیں
ہم نے سُنا تھا اس بستی میں، دل والے بھی رہتے ہیں

بِیت گیا ساون کا مہینہ، موسم نے نظریں بدلیں
لیکن ان پیاسی آنکھوں سے اب تک آنسو بہتے ہیں

ایک ہمیں آوارہ کہنا، کوئی بڑا الزام نہیں
دُنیا والے دل والوں کو اور بہت کچھ کہتے ہیں

جن کی خاطر شہر بھی چھوڑا، جن کے لیے بدنام ہوئے
آج وہی ہم سے بیگانے بیگانے سے رہتے ہیں

وہ جو ابھی اس راہگزر سے چاک گریباں گزرا تھا
اس آوارہ دیوانے کو جالبؔ جالبؔ کہتے ہیں

*********************
ب ہم کہیں نہ ہوں گے، تب شہر بھر میں ہوں گےج
پہنچے گی جو نہ اُس تک، ہم اُس خبر میں ہوں گے

تھک کر گریں گے جس دَم، بانہوں میں تیری آ کر
اُس دَم بھی کون جانے، ہم کس سفر میں ہوں گے

اے جانِ! عہد و پیماں، ہم گھر بسائیں گے، ہاں
تُو اپنے گھر میں ہو گا، ہم اپنے گھر میں ہوں گے

میں لے کے دل کے رِشتے، گھر سے نکل چکا ہوں
دیوار و دَر کے رِشتے، دیوار و دَر میں ہوں گے

تِرے عکس کے سِوا بھی، اے حُسن! وقتِ رُخصت
کچھ اور عکس بھی تو، اس چشمِ تر میں ہوں گے

ایسے سراب تھے وہ، ایسے تھے کچھ کہ اب بھی
میں آنکھ بند کر لوں، تب بھی نظر میں ہوں گے

اس کے نقوشِ پا کو، راہوں میں ڈھونڈنا کیا
جو اس کے زیرِ پا تھے وہ میرے سر میں ہوں گے

وہ بیشتر ہیں، جن کو، کل کا خیال کم ہے
تُو رُک سکے تو ہم بھی اُن بیشتر میں ہوں گے

آنگن سے وہ جو پچھلے دالان تک بسے تھے
جانے وہ میرے سائے اب کِس کھنڈر میں ہوں گے

جونؔ ایلیا
*************************

میں خیال ہوں کِسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہے
سرِ آئینہ مِرا عکس ہے، پسِ آئینہ کوئی اور ہے

میں کِسی کے دستِ طلب میں ہوں نہ کسی کے حرفِ دعا میں ہوں
میں نصیب ہوں کِسی اور کا مجھے مانگتا کوئی اور ہے

جو وہ لوٹ آئیں تو پوچھنا نہیں دیکھنا انہیں غور سے
جنہیں راہ میں یہ خبر ملی کہ یہ راستہ کوئی اور ہے

مِری روشنی تِرے خد و خال سے مختلف تو نہیں مگر
تو قریب آ تجھے دیکھ لوں تُو وہی ہے یا کوئی اور ہے

تجھے دُشمنوں کی خبر نہ تھی، مجھے دوستوں کا پتہ نہیں
تِری داستاں کوئی اور تھی، مِرا واقعہ کوئی اور ہے

سلیمؔ کوثر
****************************
 
  • Like
Reactions: Shizu and Hoorain

Umm-e-ahmad

Super Star
Feb 22, 2010
11,352
5,314
1,313
home
تجھے کھو کر بھی تجھے پاؤں جہاں تک دیکھوں

حسنِ یزداں سے تجھے حسنِ بتاں تک دیکھوں

تو نے یوں دیکھا ہے جیسے کبھی دیکھا ہی نہ تھا

میں تو دل میں تیرے قدموں کے نشاں تک دیکھوں

صرف اس شوق میں پوچھی ہیں ہزاروں باتیں

میں تیرا حسن تیرے حسنِ بیاں تک دیکھوں

میرے ویرانہء جاں میں تیری یادوں کے طفیل

پھول کھلتے ہوئے نظر آتے ہیں جہاں تک دیکھوں

وقت نے ذہن میں دھندلادیئے تیرے خدوخال

یوں تو میں توٹتے تاروں کا دھواں تک دیکھوں

دل گیا تھا تو یہ آنکھیں بھی کوئی لے جاتا

میں فقط ایک ہی تصویر کہاں تک دیکھوں

ایک حقیقت سہی فردوس میں حوروں کا وجود

حسنِ انساں سے نمٹ لوں تو وہاں تک دیکھوں

************************************************

ملیں ہم کبھی تو ایسے کہ حجاب بھول جائے
میں سوال بھول جاؤں، تُو جواب بھول جائے

کبھی تُو جو پڑھنے بیٹھے، مجھے حرف حرف دیکھے
تیری آنکھیں بھیگ جائیں، تُو کتاب بھول جائے

تیری سوچ پر ہو حاوی میری یاد اس طرح سے
کہ تُو اپنی زندگی کا یہ نصاب بھول جائے

تُو کسی خیال میں ہو اور اُسی خیال میں ہی
کبھی میرے راستے میں تُو گلاب بھول جائے

تُو جو دیکھے میری جانب تو بچُوں میں اک گناہ سے
تجھے دیکھ لوں میں اتنا کہ شراب بھول جائے

مجھے غم تو دے رہا ہے، اور اُس پہ چاہتا ہے
میں حساب رکھ نہ پاؤں، وہ حساب بھول جائے
**********************************

شامِل تھا یہ سِتم بھی کسی کے نصاب میں
تِتلی ملی حنُوط پُرانی کتاب میں

دیکھوں گا کِس طرح سے کسی کو عذاب میں
سب کے گناہ ڈال دے میرے حساب میں

پھر بے وفا کو بحرِ محبت سمجھ لیا
پھر دل کی ناؤ ڈُوب گئی ہے سرَاب میں

پہلے گلاب اُس میں دِکھائی دیا مجھے
اب وہ مجھے دِکھائی دیا ہے گلاب میں

وہ رنگِ آتشیں، وہ دہکتا ہوا شباب
چہرے نے جیسے آگ لگا دی نقاب میں

بارش نے اپنا عکس کہیں دیکھنا نہ ہو
کیوں آئینے اُبھرنے لگے ہیں حباب میں

گردش کی تیزیوں نے اُسے نُور کر دیا
مٹی چمک رہی ہے یہی آفتاب میں

اُس سنگدل کو میں نے پکارا تو تھا عدیم
اپنی صدا ہی لوٹ کر آئی جواب میں
************************
Nice sharing bhai
 
Umm-e-ahmad

Super Star
Feb 22, 2010
11,352
5,314
1,313
home
آپ کے سوال سے یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ اگر محبوب کی جدائی سے ہی محبت کا ارتقا لازم و مشروط ہے تو پھر یزداں اور بتاں کے تصادم سے کیا عبارت ہو گا- تو پھر تدریجی وقفے کے بعد نقطۂ تغیر کب ظہور پذیر ہو گا؟ وہ کون سی تردید ہو گی جو تجویز سے متصادم ہو کر نئی ترکیب کو وجود میں لائے گی؟
میرا خیال ہے کہ محبت ایسی اشیائے مدرکہ سے مل کر بنی ہے جو ایک دوسرے کے کُل اور جزو کی حیثیت سے شامل ہیں جہاں اضدادی اسلوبِ تفکر تمام اشیائے مدرکہ کو سمجھنے کے لئے کیا گیا ہے- ہمارا فہم بچھڑے ہوئے محبوب کو حسن یزداں سے حسن بتاں تک پاتا ہے
-​
Bhai do not mind plz
tashreeh b itni mushkil :(
 
Hoorain

*In search of Oyster Pearls*
VIP
Dec 31, 2009
108,467
40,710
1,313
A n3st!
ya Ilahi ye kia hoinggg :nailbiting
muje waqe hi sirf matlab pta karna tha :)
,,falsfa pe behas nhi karni ,,falsfey pe behas mumkin hoti b nae kio k har kisi ki apni soch aur nazariyaat hote hain jo us ne kisi mushahdey,mutala aur tajarubaat se qaym kiye huye hote hain unhe challenge nhi kar sakte haan magar apne apne nazariyaat saamne zarur rakhe ja sakte hain jin may se phir ziada pukhta aur haqeeqat k qareeb tar ko apne nazariyaat ka hissa bnaya ja sakta hay..
husn pe waise waqe hi maira koi falsfa nhi hay aur na main itni aala zauq hun jo koi falsfa samajh ya bayan kar sakun,, aap pta nae kia samajh rhe hain :s
محبوب کھونے سے حورین کو کئی حجت نہیں ہے- وہ سب جانتی ہے- اپنا فلسفہ حسن کو مجھ پر ثبت نہ کریں- انکی ترجیحات ااولیٰ میرے خیالات سے متصادم ہیں-​
 
Last edited:

Zia_Hayderi

TM Star
Mar 30, 2007
2,468
1,028
1,213
ya Ilahi ye kia hoinggg :nailbiting
muje waqe hi sirf matlab pta karna tha :)
,,falsfa pe behas nhi karni ,,falsfey pe behas mumkin hoti b nae kio k har kisi ki apni soch aur nazariyaat hote hain jo us ne kisi mushahdey,mutala aur tajarubaat se qaym kiye huye hote hain unhe challenge nhi kar sakte haan magar apne apne nazariyaat saamne zarur rakhe ja sakte hain jin may se phir ziada pukhta aur haqeeqat k qareeb tar ko apne nazariyaat ka hissa bnaya ja sakta hay..
husn pe waise waqe hi maira koi falsfa nhi hay aur na main itni aala zauq hun jo koi falsfa samajh ya bayan kar sakun,, aap pta nae kia samajh rhe hain :s
ohooo; baat kahan se kahan nikal gai
 
Top