مغلیہ سلطنت *~

  • Work-from-home

AnadiL

••●∂ιѕαѕтєя●••
VIP
Nov 24, 2012
72,933
23,237
1,313

مغلیہ سلطنت

مغلیہ سلطنت 1526ء سے 1857ء تک برصغیر پر حکومت کرنے والی ایک مسلم سلطنت تھی جس کی بنیاد ظہیر الدین بابر نے 1526ء میں پانی پت کی پہلی لڑائی میں دہلی کے آخری سلطان ابراہیم لودھی کو شکست دے کر رکھی تھی۔ مغلیہ سلطنت اپنے عروج پر تقریبا پورے برصغیر پر قابض تھی جو اس وقت ہندوستان کہلاتا تھا۔ آج کل ان علاقوں میں افغانستان، پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش قائم ہیں۔
فارسی زبان میں منگول کو مغل کہتے ہیں جو عظیم جنگجو چنگیز خان کی آل ہونے کا دعوی کرتے ہیں۔
دوسرے شہنشاہ ہمایوں کے دور میں شیر شاہ سوری نے علاقے کو فتح کرلیا لیکن ہمایوں اسے واپس لینے میں کامیاب ہوگیا اور اس کے جانشیں اکبر نے سلطنت کو مزید توسیع دی۔ اورنگزیب عالمگیر کے دور میں سلطنت اپنے عروج پر پہنچ گئی۔ مغل شہنشاہ شاہجہاں نے اپنی اہلیہ ممتاز محل کی یاد میں آگرہ میں ایک عظیم مقبرہ تعمیر کیا جو تاج محل کے نام سے مشہور اور عجائبات عالم میں شمار کیا جاتا ہے۔
1700ء میں اورنگزیب کی وفات سے قبل مغلیہ سلطنت اپنے عروج پر پہنچ چکی تھی جس کا رقبہ 40 لاکھ مربع کلومیٹر تھا۔ لیکن اورنگزیب کی وفات کے بعد سلطنت کا زوال شروع ہوگیا اور 1857ء میں جنگ آزادی میں شکست کے بعد آخری فرمانروا بہادر شاہ ظفر کو جلاوطن کردیا گیا اور ہندوستان برطانوی راج کے قبضے میں آگیا

__________________
 
Top