معاشرے میںعدم برداشت کا بڑھتا ہوارجحان

  • Work-from-home

nininini

Banned
Feb 4, 2013
63
23
8
LHR


روزمرہ زندگی میں جہاں اور بہت سی باتیں آج کے معاشرے میں آزاراور تکلیف کا باعث بنتی ہیں ان میں سے ہی ایک تکلیف دہ بات
ہمارے معاشرے میں عدم برداشت کا بڑھتا ہوا رجحا ن ہے۔وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ جہاں ہمیں اور بہت سے معاشرتی مسائل کا سامنا ہے تو مجھے اس سلسلے میں لگتا ہے کہ بہت سے مسائل کی وجہ ایک دوسرے کو برداشت نہ کرنا ہے۔،نہ تو بڑے چھوٹوں کی کسی بات کو برداشت کرتے اور نہ ہی چھوٹے بڑوں کا لحاظ کرنا گوارا کرتے ہےں ۔استاد شاگرد کی غلطی معاف کرنے کو تےار نہیں اور شاگرد کو لگتا ہے کہ استاد کی حدود صرف اسکو نصابی کتابیں رٹوانے تک محدود ہیں۔ راہ چلتے ایک راہگیر دوسرے کی ذرہ سی بات پر اس طرح سیخ پا ہو جاتے ہیں کہ نوبت دنگہ فساد تک پہنچ جاتی ہے۔ اور تو اور دوستوں کے بیچ بھی چھوٹی سی بات پر تو تکرار اسی رویئے کی عکاسی کرتی ہے۔ ایسی ہی بہت سی مثا لیں ہمیں اٹھتے بیٹھتے ہر جگہ دیکھنے کو ملتی ہیں۔
مانا کہ اس رویئے کی پیچھے کچھ نفسیاتی اور معاشرتی عناصر کار فرما ہو سکتے ہیں لیکن ہم کسی بھی منفی رویئے کو پروان چڑھا کر مثبت نتائج حا صل نہیں کر سکتے۔ ایک منفی روےہ لا محالہ دوسرے منفی رویئے کا باعث بنتا ہے، اور یوں ایک chain reaction سامنے آتا ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ جہا ں ہم خود کو کامیاب انسان قرار دلوانے کے لیئے اتنے جتن کرتے ہیں وہیں ہمیں تھوڑی سی کوشش سے اپنے اندر برداشت کا مادہ بھی پیدا کرنا چاہیئے تا کہ ہم معاشرے میں ایک مثبت رویئے کو پروان چڑھاسکیں، کیونکہ بہت سی صورتحال کو ہم صرف ذرہ سی برداشت کے ذریعے ہی بگڑنے سے بچاسکتے ہیں۔



ٓ​
 
Top