مسلمان سائنس اور دین میں کیوں پیچھے رہ گیۓ

  • Work-from-home

lovelyalltime

I LOVE ALLAH
TM Star
Feb 4, 2012
1,656
1,533
913

مسلمان سائنس اور دین میں کیوں پیچھے رہ گیۓ

اصل میں دنیا کے مسائل بدلتے رہتے ہیں اس میں مسلمانوں نے ایک جمود کا موقف عباسی خلافت کے بعد اختیار کیا جب تاتاریوں نے ان کی کتب جلا دیں اس طرح بہت سا علم و تحقیق ضائع ہو گئی

مسلمان دو گروہوں میں بٹ چکے تھے ایک روایت پسند علماء تھے جو حدیث کا علم رکھتے تھے اور دوسری طرف علم ارض و فلکیات کے علماء تھے ان میں تفاوت تھا

ایک گروہ فلسفہ میں بہت آگے تھا اور دوسرا روایت میں اور ان دونوں میں جو خلیج تھی وہ وقت کے ساتھ بڑھ رہی تھی

اس طرح حکماء اور سائنس دان حضرات کا حلقہ الگ ہو گیا اور علماء اسلام کا الگ اور لوگ فلسفہ کو دین مخالف ایک علم سمجھنے لگے

زمین کے حوالے سے علماء دین کے عجیب و غریب خیالات تھے وہ اس کو ایک بیل پر یا مچھلی پر بتاتے تھے یہاں تک کہ یہ باتیں ٧٠٠ ہجری کے بعد انے والے ابن کثیر نے تفسیر تک میں لکھ دیں

لوگوں نے اس کو پڑھا اور قول نبی سمجھ لیا

مسلمانوں میں علم و تمدن صرف تعمیراتی خوبصورتی کے لئے رہ گیا لہذا خوبصورت مسجد بنانا ، مزار بنانا اور محل بنانا ہی سائنس تھا ایک عام آدمی تک اس کے ثمرات نہیں پہنچ رہے تھے

مغرب کی مسلمان علاقوں میں آمد کے بعد جو بھی نظریہ وہاں سے اتا اس کو علماء سازش قرار دیتے اور رد کر دیتے اس طرح مسلمان سائنس میں اور پیچھے رہ گئے

مسلمان ٹیکنولوجی میں پیچھے تو تھے ہی ان میں رہبانیت اور قبر پرستی، پیر پرستی اس قدر عام تھی کہ دین اسلام کا مطلب ہی قبر پرستی سمجھا جاتا تھا
اس سب کی وجہ سے الله کی پھکٹار پڑی اور ہم اس حالت میں اب تک ہیں

 
Top