مردوں کی ایک تہائی آبادی گنج پن کا شکار

  • Work-from-home

Manxil

BEiNg SiNglE is My ATtITUde
Super Star
May 7, 2012
13,831
2,488
913
اکستان میں مردوں کی ایک تہائی آبادی گنج پن کا شکار ہے، ماہر طب




کراچی: سگریٹ نوشی، ذہنی تنائو، غیر مناسب خوراک اور گیلے بالوں میںکنگھی کرنا بالوںکی نشوونما کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے، پاکستان میں مردوںکی ایک تہائی آبادی گنج پن کا شکار ہے۔
خصوصاً مرد حضرات کو گنج پن سے بچنے کیلیے خواتین کی طرح بڑے بال رکھنے سے گریز کرنا چاہیے،اس بات کا انکشاف ڈاکٹر فرید الدین شہاب نے مقامی اسپتال میں منعقدکیے گئے بالوں کی دیکھ بھال و نشوونما سے متعلق آگاہی پروگرام میں کیا،شعبہ طب میں کی جانے والی تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے ڈاکٹر فرید الدین شہاب نے کہا کہ جدید تحقیق کے مطابق ادرک ، لہسن و پیاز کا عرق بالوں کیلیے انتہائی مفید ہے اور ان کا مسلسل استعمال نہ صرف بالوںکوگرنے سے بچاتا ہے بلکہ بالوں کو انتہائی گھنا، قدرتی طور پر چمکدار اور حسین بھی کرتا ہے، ان کے عرق کو سرکی جلد پر اچھی طرح لگا کر 8گھنٹے بعد سر دھو لینا چاہیے۔

ڈاکٹر فرید الدین شہاب نے مزید کہا کہ ہری چائے(گرین ٹی )کے پتّوں کو ابال کر سر پر مساج کرنا بھی جدید تحقیق کی رو سے انتہائی سود مند ہے جبکہ عمومی طور پرو ٹامن اے،بی اور سی بالوں کیلیے انتہائی مفید ہیں، انھوں نے تلقین کی کہ مرد حضرات خواتین کی طرح بال بڑے رکھنے سے گریز کریں ورنہ ان میں گنج پن کا عمل وقت سے کہیں سے پہلے شروع ہوجائے گا، بالوں پر نت نئے تجربات سے گریز کرنا چاہیے اور صرف مستند معالج کے مشوروں پر عمل کرنا چاہیے۔
 
Top