مال گبند خضرا عجیب ہوتا ہے

  • Work-from-home

Princess Mahi

Newbie
Dec 19, 2009
6,698
2,761
0
مال گبند خضرا عجیب ہوتا ہے

جمال گبند خضرا عجیب ہوتا ہے
کسی کسی کو یہ منظر نصیب ہوتا ہے

یہ پوچھ اہل نظر سے کہ جالیوں کے قریب
دل و نظر سے طواف حبیب ہوتا ہے

اس ایک لمحے کا احوال ہو سکے نہ بیان
گناہ گار جب ان کے قریب ہوتا ہے

بڑے بڑے اسے جھک کر سلام کرتے ہیں
نبی کے در کا گدا کب غریب ہوتا ہے

جمال یار کی حسرت میں جو مریض ہوا
جمال یار ہی اس کا طبیب ہوتا ہے

ظہوری جس پر نگاہ کرم حضور کریں
خدا کا بندہ وہی خوش نصیب ہوتا ہے
 
  • Like
Reactions: Envy and nrbhayo
Top