فرینک فرٹ کا غسل خانہ
فرینک فرٹ میں پہلے روز ہم نے غسل خانے جانا چاہا تو اس کا دروازہ ہی نہ ملا۔ ہم نے مینیجر کو بلا کر کہا، "بھلے مانس! کہاں ہے غسل خانے کا دروازہ؟"
اس نے کہا، "کہیں بھی نہیں ہے، کیوں کہ آپ کے کمرے کے ساتھ غسل خانہ نہیں ہے۔"
اس پر ہم نے ہوٹل والوں سے کہا، "ہمیں غسل خانہ چاہیے۔ اس کے ساتھ کمرا ہو یا نہ ہو کچھ پروا نہیں، کیوں کہ ہم غسل خانے کے تخت طاؤس پر بیٹھے بیٹھے غور و فکر کرتے ہوئے وقت گزار لیں گے۔"
مینیجر کے جی میں نیکی آئی تو اس نے اگلے روز ہمیں ایک غسل خانہ دے دیا اور اس کے ساتھ ملحقہ ایک کمرا یعنی بیڈ روم