عورت ,بیوی,لڑکی

  • Work-from-home

R0cker

Banned
May 27, 2013
58
29
68
عورتوں کو نہ معلوم یہ غلط فہمی کہاں سے ھو گئی ھے کہ وہ مَردوں کو متاثر نہیں کر سکتیں ۔ حالانکہ واقعہ یہ ھے کہ عورتیں مَردوں پر بہت گہرے اثرات ڈال سکتی ھیں ۔۔
مسلمان لڑکی اگر یہ کہنے لگے کہ :
اُس کو محمّد صلی اللہ علیہ وسلّم اور ابو بکر رضی اللہ عنہ کی شکل و صورت پسند ھے ، اور ٹونی بلیئر اور جارج بُش کی شکل پسند نہیں ھے ، تو آپ دیکھیں گے کہ کس طرح مسلمان نوجوانوں کی شکلیں بدلنا شروع ھو جائیں گی.
مسلمان عورت اگر کہنے لگے کہ :
اُسے کالے ” صاحب لوگ ” کا طرز زندگی مرغوب نہیں ھے ، بلکہ اُسے اسلامی طرز زندگی مرغوب ھے ، جس میں نماز ، روزہ ھو ، پرہیز گاری اور حُسن اخلاق ھو ، خدا کا خوف اور اسلامی آداب و تہذیب کا لحاظ ھو ، تو آپ کی آنکھوں کے سامنے مَردوں کی زندگیاں بدلنے لگیں گی ۔
مسلمان بیوی اگر صاف صاف کہہ دے کہ :
اُسے حرام کی کمائی سے سجائے ھوئے ڈرائنگ روم پسند نہیں ھیں ، رشوت کے روپے سے عیش و عشرت کی زندگی بسر کرنا گوارا نہیں ھے ، بلکہ وہ حلال کی محدود کمائی میں روکھی سوکھی روٹی کھا کر جھونپڑے میں رہنا زیادہ عزیز رکھتی ھے ، تو حرام خوری کے بہت سے اسباب ختم ھو جائیں گے اور کتنی ھی رائج الوقت خرابیوں کا ازالہ ھو جائے گا —"

well you didnt impress me
 
Top