Khatm e Nabuwat عقیدہ وفات مسیح اور نزول مسیح کی مرزا قادیانی کے نزدیک حیثیت

  • Work-from-home

i love sahabah

TM Star
Sep 17, 2008
1,108
1,572
1,313
عقیدہ وفات مسیح اور نزول مسیح کی مرزا قادیانی کے نزدیک حیثیت! قادیانیوں کے لئے شرم کا مقام

وفات مسیح قادیانیوں کاسب سے پسندیدہ اور اہم موضوع ہے اور ہر قادیانی سب سے پہلے اسی بات پہ زور دیتا ہے کہ عیسیٰؑ کی وفات کو ثابت کیا جائے لیکن آج تک ان جاہل قادیانیوں کو یہ علم نہیں ہواکہ جس عقیدہ کو یہ لوگ ایمان اور دین کا حصہ بنائے بیٹھے ہیں اس عقیدہ وفات مسیح اور نزول مسیح کی مرزا قادیانی کے نزدیک کچھ بھی حیثیت نہیں تھی اور یہ عقیدہ مرزا قادیانی کے دین ،ایمان کا حصہ ہی نہیں ہے۔

مرزا قادیانی کہتا ہے کہ ” اول بات یہ جاننی چاہیے کہ نزول مسیح کا عقیدہ کوئی ایسا عقیدہ نہیں جو ہماری ایمانیات کی جزو ہو یا ہمارے دین کے رکنوں میں سے کوئی رکن ہو بلکہ یہ صدہا پیشگوئیوں میں سے ایک پیشگوئی ہے جس کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے'' (ازالہ اوہام،حصہ اول صفحہ 171)

دوسری جگہ مرزا قادیانی لکھتا ہے کہ ''ہماری یہ غرض ہر گز نہیں کہ مسیحؑ کی وفات حیات پہ جھگڑے اور مباحثے کرتے پھرو۔ یہ ایک ادنیٰ سی بات ہے''(ملفوظات احمدیہ،جلد 2صفحہ 72)

مرزا قادیانی کےان حوالوں سے ثابت ہوا کہ مرزا قادیانی کے نزدیک وفات عیسیٰ علیہ سلام کا عقیدہ ادنیٰ سی بات ہے اور نزول مسیح مرزا قادیانی اور قادیانیوں کے ایمان کا جزو نہیں ہے اور یہ صرف ایک پیشگوئی ہے جس کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔

قادیانیو! تمہارے لئے ڈوب مرنے کا مقام ہے کہ جس عقیدہ وفات و نزول مسیح کو تم لوگ اسلام کا سب سے اہم رکن بنائے بیٹھے ہو وہ تمہارے مرزا کے نزدیک ایک ادنیٰ سی بات ہے اور اس کا تمہارے ایمان اور دین سے کوئی تعلق نہیں۔


mohsin 1.jpg
 
Top