شمعِ ایماں تا قیامت

  • Work-from-home

Dark

Darknes will Fall
VIP
Jun 21, 2007
28,885
12,579
1,313
جی رہے ہیں جس میں ہم یارب جہاں تیرا ہی ہے
جلوہ ہر اک شے میں رقصاں ضو فشاں تیرا ہی ہے

نفس کے ہر تار میں بھی بس رہا ہے تو ہی تو
اسمِ اعظم لب پہ ذکرِ جاوداں تیرا ہی ہے

قلم کی ہے آبرو تیرے ہی دم سے یا خدا
شاعری کے فکر و فن کا گلستاں تیرا ہی ہے

اننبیاء اکرام کے پیغام میں تو جلوہ گر
اے مرے سچے خدا سچا بیاں تیرا ہی ہے

شمعِ ایماں تا قیامت دل میں یوں جلتی رہے
دیکھتی ہوں جس طرف جلوہ عیاں تیرا ہی ہے
 
  • Like
Reactions: Envy and nrbhayo
Top