رائیونڈ: شادی ہال پر چھاپہ، ون ڈش کی خلاف ورزی پر کھانا ضبط‘ مالک گرفتار ‘بارات بھوکی رہ گئی
رائے ونڈ اسسٹنٹ کمشنر رائے ونڈ،ایڈمنسٹریٹر اقبال ٹائون علی شہزاد کی ہدائت پرچیف آفیسر رائے ونڈ یونٹ ریاض احمد گجر اور انفورسمنٹ انسپکٹر محمد اقبال نے شادی ہالوں پر ڈش کی خلاف ورزی کرنے پراچانک چھاپے مارے ،اس دوران سندر روڈ پر پرل شادی ہال کی چھت پر چھاپہ مارا گیا تو وہاں ایک بارات کیلئے انواح و اقسام کے کھانے تیار ہورہے تھے ۔چھاپہ مار ٹیم نے موقعہ پر موجود پرل شادی ہال کے مالک محمد فیاض کوگرفتار کرلیا جبکہ تمام سامان اور دیگیں وغیرہ بھی قبضہ میں لے لی گئیں ،بارات بھوکی رہ گئی ۔