سوال کا جواب

  • Work-from-home

dr maqsood hasni

Senior Member
Aug 11, 2008
943
286
1,163
72
kasur, pakistan
سوال کا جواب

بےشک یہ ان ہونی تھی
حیرت ہے کہ ہو گئی
کمیوں کی بہو بیٹیاں
لمبٹروں کے گلپ کرتی ہیں
حاجت بھی بر لاتی
اترن میں جیتی اترن میں مرتی ہیں
کس سے کہیں کیا کہیں
سر تاج ان کے
ڈیرے کی چلم بھرتے ہیں
اک مراسی اور لمبڑ کا کیا جوڑ
پھر بھی سلام دعا لڑ گئی
تعلق کی گڈی چڑھ گئی
زمین پر لوگ آسمان پر فرشتے
دیکھتے رہ گئے
اٹھنا اکٹھا بیٹھنا اکٹھا
کھانا اکٹھا پینا اکٹھا
آنا اکٹھا جانا اکٹھا
صلاح اکٹھی مشورہ اکٹھا
اک روز مراسی کے ذہن میں آیا
اتنی محبت اتنا پیار ہے
کیوں نہ یہ نسلوں تک چلے
آتے وقتوں میں
چھوٹے بڑے کا فرق مٹ جائے
موقع پاتے ہی مراسی نے لمبڑ سے کہا
چودھری زندگی کیا خوب گزر رہی ہے
محبت شاید ہی ایسی رہی ہو گی
کیوں نہ ہم اس کو دوام بحشیں
چودھری مسکرایا اور کہا
کہو پھر ایسا کیا کریں
لوہا گرم دیکھ کر مراسی نے چوٹ لگائی
بہن تمہاری جوان ہے
اب اس کی شادی ہو جانی چاہیے
چودھری خوش ہوا کہ یار ہے
شاید کسی چودھری کا پیغام لایا ہے
میں خوب صورت خوب سیرت ہوں
بڑی بات یہ کہ تمہارا چھوٹا ویر ہوں
اسے سکھی رکھوں گا
جب تک زندہ ہوں
پیر تمہارے دھو کر پیوں گا
چودھری ہکا بکا رہ گیا
پھر ہتھے سے اکھڑ گیا
ذات کا مراسی اور یہ جرآت
گردن سے پکڑا اور خوب وجایا
نیچے گرا مراسی پاؤں پر کھڑا ہوا
یار مار تو تم نے خواب لیا
مرے سوال کا جواب اپنی جگہ رہا
چودھری نے چار گولے بلائے اور کہا
اس حرامی کی طبعیت صاف کرو
ذات کی کوڑ کرلی چھتیروں سے جپھے
سلام دعا کیا ہوئی کہ اوقات ہی بھول گیا
خوب پٹا بےہوش ہو گیا
جب ہوش میں آیا تو بولا
چودھری یار پیار میں اتنی مار
کوئی بات نہیں‘ چلتا ہے
دوستی میں تمہیں اتنا تو حق ہے
کسی کی بھڑاس مجھ پر نکالو
ہاں تو مرے سوال کا جواب تم نے دیا نہیں
سب نے پوچھا
چودھری یہ شوھدا ڈوم کیا کہتا ہے
کیا جواب دیتا
ہاتھوں کی دی گھانٹیں
دانتوں سے کھول رہا تھا
تنا سر جھکا کر گھر کو چل دیا
چودھری کب کسی کے ہوئے ہیں
سب انسان ایک سے ہیں‘ یہ اسلام کہتا ہے
اسلام ابھی حلق سے اترا نہیں
حلق سے جب اترے گا
سیاہ حبشی غلام‘ صاحب جاہ کا آقا ہو گا
بامی متکبر کٹیرے میں کھڑا ہو گا
 
Top