سعودی، ترک، قطری مصنوعات پر پابندی

  • Work-from-home

karwanpak

Newbie
Jul 16, 2014
28
2
3
نجف (آن لائن) عراق میں اہل تشیع مسلک کے اکثریتی شہر نجف کی وزیراعظم نوری المالکی نواز ضلعی انتظامیہ نے سعودی عرب، ترکی اور قطر پر دہشت گردی کی پشت پناہی کا الزام عائد کرتے ہوئے ان تینوں ملکوں کی مصنوعات کی اپنے ہاں خرید و فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نجف کی ضلعی کونسل کی جانب سے جاری ایک بیان میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ انقرہ، ریاض اور دوحہ عراق میں جاری دہشت گردی کی کارروائیوں کی حمایت کر رہے ہیں۔ اسی بنا پر نجف اشرف کی ضلعی حکومت نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بازاروں میں ان تینوں ملکوں کی مصنوعات پر پابندی کو یقینی بنائیں۔

دریں اثنا نجف اشرف کے پولیس چیف کا بھی ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی حکام ضلع بھر میں سعودی عرب، قطر اور ترکی کی مصنوعات کی خرید و فروخت پر پابندی کے فیصلے پر عمل درآمد کے لئے تیار ہیں۔ دوست اور عراق کی مدد کرنے والے ملکوں کی مصنوعات پر کوئی پابندی نہیں لیکن دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے والے ممالک کی مصنوعات کی نجف میں درآمدات و برآمدات کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
for more detail visit
Karwan News
 
Top