سب محبت کا اک پہر ہے
یہ جو پلکوں پہ رم جھم ستاروں کا میلہ سا ہے
یہ جو تیرے بنا کوئی کتنا اکیلا سا ہے
زندگی تیری یادوں سے مہکا ہوا شہر ہے
سب محبت کا اک پہر ہے
سب محبت کا اک پہر ہے
♤
ساحلوں پہ گھروندے بنائے تھے ہم نے
تمہیں یاد ہے؟
رنگ بارش میں کیسے اڑائے تھے ہم نے
تمہیں یاد ہے؟
جانے کس کے لئے گھر سجائے تھے ہم نے
تمہیں یاد ہے؟
کوئی خوشبو کا جھونکا ادھر آ نکلتا نہیں
گم ہے میلوں کے صحرا میں خوابوں کا رستہ کہیں
ہر خوشی آتے جاتے ہوۓ وقت کی لہر ہے
سب محبت کا اک پہر ہے
♤
زندگی دھوپ چھاؤں کا اک کھیل ہے
بھیڑچھٹتی نہیں
اور اسی کھیل میں دن گزرتا نہیں
رات کٹتی نہیں
پیار کرتے ہوۓ آدمی کی کبھی عمر گھٹتی نہیں
دل کی دہلیز پر رقص روشن تیرے نام سے
رتجگے آئینوں میں کھلے ہیں کہیں شام سے
ایک دریا ہے چاروں طرف
درمیان دہر ہے
سب محبت کا اک پہر ہے
سب محبت کا اک پہر ہے