روہینگیا کے دُکھ

  • Work-from-home

Just_Like_Roze

hmmmm ...
Super Star
Aug 25, 2011
7,884
5,089
1,313
روہینگیا کے دُکھ

ایک تازہ ترین خبر کے مطابق برما کے وزیر ونّا منگ ون نے ایک باسی پھلجھڑی یہ چھوڑی ہے کہ اراکان سے ہجرت کرنے والے روہینگیا کو برما میں کسی نسل کشی کا سامنا نہیں اور یہ کہ یہ سب لوگ محض تلاشِ روزگار کےلئے ادھر ادھر دھکّے کھاتے پھرتے ہیں-
گویا کہ ننّھے منّے بچوں اور عورتوں سمیت کھلے سمندروں میں بھٹکتے یہ لوگ گھروں سے محض کام دھندے کےلئے نکلے ہیں ؟؟
گوتم بدھ کا فرمان ہے " تین چیزیں کبھی نہیں چھپ سکتیں ، سورج ، چاند اور سچ "
جس سچ کو چھپانے کےلئے برما کی شدّت پسند بدھ قیادت ایڑھی چوٹی کا زور لگا رہی ہے وہ بکٹ لینڈ تھائ بارڈر سے دریافت شدہ سیکڑوں قبروں سے ملنے والی انسانی باقیات نے عیاں کر دیا ہے- 25 اور 26 مئ کو یہاں سے 126 انسانی ڈھانچے برامد ہوئے ہیں- یہ وہ بدنصیب ہیں جو بدھسٹ دہشت گردوں سے جان بچا کر بھاگے تو سفاک انسانی سمگلروں کے ہتھے چڑھ گئے- بکٹ لینڈ کے جنگلوں سے چھوٹے چھوٹے پنجرے بھی برامد ہوئے ہیں جن میں روہینگیا نامی مخلوق کو اذیّت کوشی کی حالت میں رکھّا جاتا تھا- تاکہ ان سے زیادہ سے زیادہ مال سمیٹا جا سکے-
یو این ایچ سی آر کے مطانق اب تک ایک لاکھ تیس ہزار روہینگیا مغربی اراکان سے مختلف ممالک میں ہجرت کر چکے ہیں-
کوئ نہیں جانتا کہ مردوں عورتوں اور بچوں سے بھری وہ سینکڑوں کشتیاں کہاں گئیں جنہیں چند روز پہلے بنگلہ دیشی ساحل سے واپس موڑا گیا تھا ؟؟ میانمار میں پھنسے لوگوں کو چھوڑیے ، جو سمندروں میں ہچکولے کھاتے سسک سسک کر مر رہے ہیں ان کی فکر کون کرے گا؟ اگر ہم نے آج ان کےلئے آواز نہ اٹھائ تو کل یہی ایک لاکھ تیس ہزار مظلوم کسی دشمن ملک کے ہاتھ لگ کر ہمارے خلاف استعمال بھی ہو سکتے ہیں.....بھوک اور بے کسی انسان سے کیا کچھ نہیں کرا سکتی ؟؟
13
جنوری 2014ء کو مشتعل اراکانی ہجوم جسے سیکیورٹی فورسز کی حمایت حاصل تھی روہینگیا کے ٹاؤن شپ ڈوچی اور مونگڈیو میں داخل ہوکر چالیس مردوں کو ذبح کر دیا اور گھروں سے چھوٹے چھوٹے بچے پکڑ کر انہیں پانی کے ٹینکوں میں ڈبو کر شہید کر دیا- اس واقعے کی تصاویر اور ویڈیوز بنا کر نہایت بے شرمی اور ڈھٹائ سے سوشل میڈیا پر بھی چلائ گئیں تاکہ روہینگیا مسلمانوں میں خوف و حراس پھیلا کر انہیں برما سے بے دخل کیا جائے-
کچھ مغربی ممالک نے اس سفاکیت پر اقوام متحدہ میں آواز اٹھائ تو یو این نے برمی حکومت کو اس پر تفتیشی کمیشن بنانے کا کہا- ایک پِّدا سا ملک اقوام متحدہ کے سامنے سینہ تان کر کھڑا ہوگیا- برمی صدر کے نمائیندے نے کسی قسم کا کمیشن بنانے سے سرمو انکار کردیا-
عراق پر پابندیاں لگا کر ہزاروں بچوں کو قتل کرنے والی اقوام متحدہ برمی حکومت کے سامنے منّت ترلے پر اتر آئ- اقوامِ متحدہ نے برما کو اپنی " عزت " کا واسطہ دے کر بمشکل ایک داخلی کمیشن بنانے پر آمادہ کیا- کیونکہ " چِٹّا انکار" کرہء ارض پر اقوام متحدہ کی "بے عزتی خراب" کر سکتا تھا-

تحریر : ظفرجی


برمی حکومت نے اقوام متحدہ کی " بے عزّتی" بچانے کےلئے واقعہء مذکورہ پر دو داخلی کمیشن بنائے جنہوں نے چند ماہ کی عرق ریزی کے بعد انکشاف کیا کہ ڈوچی اور مونگڈیو ٹاؤن میں ایسا کوئ واقعہ سرے سے ہوا ہی نہیں....گویا:
خواب تھا جو کچھ دیکھا تھا ، جو بھی سُنا افسانہ تھا......
روہینگیا مسلمانوں کی آواز سوشل میڈیا پر زیادہ سے زیادہ پھیلا کر اپنے حصّے کا کام ضرور کیجئے .....شاید ہمارے لکھے ہوئے دوچار لفظ یا ایک جملہ الیکٹرونکس اور پرنٹ میڈیا کے کانوں میں پڑی بے حسی کی میل کو صاف کر سکے-

 

Just_Like_Roze

hmmmm ...
Super Star
Aug 25, 2011
7,884
5,089
1,313
@Don @RedRose64 @saviou @Pari @Seap @STAR24 @Shiraz-Khan @ZarOon @AnadiL @Rashk-E-Hina @Parisa_ @Zahabia @Guriya_Rani
@Abidi @Ahmad-Hasan @Aayat @aishagull @Akaaaash @Afsaan @Arzoo-E-Dil @Armaghankhan @Angel_A @Amaanali @Ajnabhi @-Anna-
@amerzish_malik @Arz0o @Arzoomehak @Aqsh_Arch @Asheer @attiya @Atif-adi @Awadiya @Aaylaaaaa @Ayesha-Ali @Barkat_ @Babar-Azam
@Blue_Sky @Blue-Black @Bela @Baarish @Brilliant_Boy @Binte_Hawwa @babarnadeem996 @bilal_ishaq_786 @Chief @chai-mein-biscuit @CuTe_HiNa
@Cheeky @Charming_Deep @colgatepak @Danee @Dard-e-Dil @Dua001 @DevilJin @Dua_ @Dreamy Boy @dur-e-shawar @diya. @errorsss
@Fahad_Awan_Huh @Faiz4lyf @Flower_Flora @Fizaali @fahadhassan @furkaan
@genuine @gullubat @Gul-e-lala @isra_ @gulfishan @huny @H@!der @H0mer
@Hoorain @hania7012 @Hoorainn @HWJ @hariya @Haider_Mk @Iceage-TM @i love sahabah @italianVirus @illusionist @Island_Jewel @ijazamin
@junaid_ak47 @Jahanger @Just_Like_Roze @jimmyz @kaskar @lovely_eyes @LaDDan @Lost Passenger @Lightman @Mano_Doll @Mahen @Meerab_
@maanu115 @Mantasha_Zawaar @Manxil @Marah @Mas00m-DeVil @marib @Menaz @minaahil @Mehar_G786 @Meekaeel @MSC
@Minal @mrX @MukarramRana @MumS @Muhammad_Rehman_Sabir @Nadaan_Shazie @Naila_Rubab @namaal @NamaL
@Nikka_Raja @nighatnaseem21 @Noor_Afridi @Noorjee @nizamuddin @Ocean-of-love @onemanarmy @p3arl @Panchii @Pari_Qrakh
@Poetry_Lover @Prince-Farry @Princess_Nisa @Princess_E @pyaridua @Rashk-E-Hina @Raat ki Rani @raaz the secret @Rahath @Ramsha142
@raji35 @Ramiz @RaPuNzLe @reality @Rubi @REHAN_UK @seemab_khan @Sameer_Khan @Syeda-Hilya @S_ChiragH @sikander1111
@SharieMalik @sweet-c-chori @ShehrYaar @shailina @Shahzii_1 @Shoaib_Nasir @shineday11 @Sabeen_27 @shzd @Shampak_ShooOO
@Silent_tear_hurt @sweet bhoot @sona_monda @silent_heart @SpectativeSchahzaad @soul_of_silence. @Stylo_Princess @Shona619 @SUMAIKA
@soul_snatcher @sweet_lily @sweet_c_kuri @Sweeta @Toobi @Twinkle Queen @Tanha_Dil @Tariq Saeed @ujalaa @UHPF
@Umeed_Ki_Kiran @Umm-e-ahmad @umeedz @unpredictable2 @Vasim @Wafa_Khan @wajahat_ahmad @X_w @yoursks @Yuxra
@Zia_Hayderi @Zaryaab @Ziddi_anGel @zonii
 
Top