دُنیا کتنی بخیل ہوتی ہے
قبریں کھاتی ہیں بُوڑھی قبروں کو
دُنیا کتنی بخیل ہوتی ہے
جِتنی جلدی ہو مرنے کی عابی
عمر اُتنی طویل ہوتی ہے
ہے قبیلہ تو ایک ہی لیکن
اپنی اپنی قبیل ہوتی ہے
کُچھ فقیروں کے در پہ دیکھا ہے
روز دنیا ذلیل ہوتی ہے
ایک بندہ "" قوی "" کا ہوتا ہے
اِک نحوست "" قندیل "" ہوتی ہے
کُچھ عقابوں کے رِزق کی خاطر
کتنی رُسوا یہ چیل ہوتی ہے
کُچھ اُڑانیں اُڑانیں لگتی ہیں
دَرحقیقت وہ ڈھیل ہوتی ہے
مسئلہ تنہا کبھی نہیں ہوتا
ساتھ کوئی سبیل ہوتی ہے
بحث جاہل سے ہو توعابی جی
چُپ ہی !! وزنی دلیل ہوتی ہے
دُنیا کتنی بخیل ہوتی ہے
جِتنی جلدی ہو مرنے کی عابی
عمر اُتنی طویل ہوتی ہے
ہے قبیلہ تو ایک ہی لیکن
اپنی اپنی قبیل ہوتی ہے
کُچھ فقیروں کے در پہ دیکھا ہے
روز دنیا ذلیل ہوتی ہے
ایک بندہ "" قوی "" کا ہوتا ہے
اِک نحوست "" قندیل "" ہوتی ہے
کُچھ عقابوں کے رِزق کی خاطر
کتنی رُسوا یہ چیل ہوتی ہے
کُچھ اُڑانیں اُڑانیں لگتی ہیں
دَرحقیقت وہ ڈھیل ہوتی ہے
مسئلہ تنہا کبھی نہیں ہوتا
ساتھ کوئی سبیل ہوتی ہے
بحث جاہل سے ہو توعابی جی
چُپ ہی !! وزنی دلیل ہوتی ہے