دس دس کوڑوں کی سزا

  • Work-from-home

ayaz_sb

Newbie
May 22, 2009
448
389
63
45
Saudi Arab
کسی عرب ملک میں ایک پاکستانی ایک انڈین اور ایک جاپانی کو دس دس کوڑوں کی سزا ہوگئ، سزا سے پہلے ان سب سے کہا گیا کہ تمہاری ایک خواہش پوری کی جائے گی چناچہ سب سے پہلے جاپانی سے پوچھا گیا
جاپانی نے کہا کہ میری پیٹھ پر تکیہ باندھ دیا جائے پھر کوڑے مارے جائیں اس کی خواہش پوری کی گئی اس کے بعد انڈین کی باری آئی اس سے پوچھا گیا تمہاری کیا خواہش ہے
انڈین نے کہا میری پیٹھ پر دو تکیے باندھ دئیے جائیں پھر کوڑے مارے جائیں چناچہ اس کی بھی خواہش پوری کی گئی اب آخر میں پاکستانی سے کہا گیا کہ تم مسلمان ہو اس لیے تم دو خواہشیں کر سکتے ہو
پاکستانی نے کہا میری پہلی خواہش ہے کہ مجھے دس کی بجائے پچاس کوڑے مارے جائیں اور وہ بھی تیل میں بھگو کر مارے جائیں سب حیران ہوگئے کہ پاکستانی یہ کیا بول رہا ہے عرب نے کہا کیا پاگل ہوگیا ہے اس پر پاکستانی بولا میری دوسری خواہش ہے کہ کوڑے مارنے سے پہلے میری پیٹھ پر انڈین کو باندھ دیا جائے۔۔۔
 
Top