خُدا وہ وقت نہ لائے ۔۔۔۔

  • Work-from-home

Dark

Darknes will Fall
VIP
Jun 21, 2007
28,885
12,579
1,313
خُدا وہ وقت نہ لائے ۔۔۔۔




خُدا وہ وقت نہ لائے کہ سوگوار ہو تو
سکوں کی نیند تجھے بھی حرام ہو جائے
تری مسّرت پیہم تمام ہو جائے
تری حیات تجھے تلخ جام ہو جائے

غموں میں آئینہ دل گداز ہو تیرا
ہجوم یاس سے بےتاب ہو کے رہ جائے
وفود درد سے سیماب ہو کے رہ جائے
ترا شباب فقط خواب ہو کے رہ جائے

غرور حسن سراپا نیاز ہو تیرا
طویل راتوں میں تو بھی قرار کو ترسے
تری نگاہ کسی غمگسار کو ترسے
خراں رسیدہ تمّنا بہار کو ترسے

کوئی جبیں نہ ترے سنگِ آستاں پہ جھکے
کہ جنس عجز و عقیدت سے تجھ کو شاد کرے
فریب وعدہِ فردا پہ اعتماد کرے
خدا وہ وقت نہ لائے کہ تجھ کو یاد آئے

وہ دل کے تیرے لئے بیقرار اب بھی ہے
وہ آنکھ جس کو تیرا انتظار اب بھی ہے

فیض احمد فیض
 
Top