خود کو جاذب نظر بنائیں

  • Work-from-home

AnadiL

••●∂ιѕαѕтєя●••
VIP
Nov 24, 2012
72,933
23,237
1,313
خود کو جاذب نظر بنائیں


کوئی بھی چیز جس انداز سے پیش کی جاتی ہے وہی دراصل اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔ جب کوئی آرٹسٹ اپنے شاہکار کو تیار کرتا ہے تو پہلے وائٹ پینٹ کرتا ہے اس پر اپنا شاہکار شروع کرتا ہے بالکل اسی طرح کی صورت حال میک اپ کے سلسلے میں بھی ہوتی ہے جب بھی کوئی میک اپ آرٹسٹ میک اپ شروع کرتا ہے تو سب سے پہلے فائونڈیشن پر کام کرتا ہے جو دراصل میک اپ کی جان ہوتی ہے۔ ظاہر ہے وہ سفید فائونڈیشن کا انتخاب تو نہیں کرے گا مگر فائونڈیشن کا کلر اس کے کلائنٹ کی اسکن سے ضرور ملتا ہوا منتخب کرے گا۔ ایک آئیڈیل فائونڈیشن اچھی کوریج کی حامل ہوتی ہے مگر وہ یقینا پنک‘ اورنج‘ ایشی یا ملٹی کلر کی نہیں ہونی چاہیے۔ گالوں اور آنکھوں کے حصے کے لیے جو رنگ استعمال کیا جائے وہ بلش اور آئی شیڈو سے کیا جائے فائونڈیشن سے نہیں۔
خواتین کی اکثریت اپنی اسکن کے رنگ کی پروا کیے بغیر یلوبیس استعمال کرتی ہیں جب کہ مارکیٹ میں پنک اور اورنج بیس فائونڈیشن زیادہ دستیاب ہوتا ہے۔ میک اپ آرٹسٹ کے لیے ایک اور دردِ سر ون لائن فائونڈیشن کا حصہ بھی ہوتا ہے جس میں تمام کلر کی اسکن کے شیڈ ہوتے ہیں۔
اپنی اسکن کے مطابق فائونڈیشن استعمال کرنے کے بعد اب آپ کے لیے میک اپ کی پرفیکٹ کنڈیشن تیار ہوگئی ہے اب آپ اپنی تخلیق کے ہنر دکھاسکتے ہیں۔


فاؤنڈیشن کا انتخاب
کسی بھی خاتون کے لیے فائونڈیشن میک اپ میں بہت اہمیت کی حامل ہوتی ہے ایک اچھی فائونڈیشن آپ کی شخصیت میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔ آج مارکیٹ میں آپ کو بے شمار فائونڈیشن ملیں گی کسی بھی کاسمیٹکس سینٹر جاکر آپ کو فائونڈیشن کو سیلکٹ کرنا بہت دشوار ہوجاتاہے۔ لیکوئیڈ‘ پائوڈر‘ کریم‘ آئل فری‘ الرجی ٹیسٹڈ و کیک‘ اسٹک اسٹے آن‘ ہائیو الرجینک‘ کریم ٹو پائوڈر‘ نان کمیڈ وجینک اور کمیوفلیگ فائونڈیشن… پتا نہیں اور کتنی قسم کی فائونڈیشن مارکیٹ میں دستیاب ہیں یہ دماغ کو ہلا دینے والا تجربہ ثابت ہوگا۔ خاص طور پر اگر آپ پہلی بار فائونڈیشن کی خریداری کررہی ہیں‘ مندرجہ ذیل ترجیحات آپ کے پاس ہوتی ہیں۔
لیکوئیڈ فاؤنڈیشن
لیکوئیڈ فائونڈیشن بھرپور کوریج کے ساتھ آپ کوقدرتی لک دیتا ہے‘ بہت سی خواتین یہ فائونڈیشن اس لیے بھی استعمال کرتی ہیں کہ اسے استعمال کرنا بہت آسان ہوتا ہے یہ آپ کو واٹر بیسڈ اور آئل بیسڈ فارمولوں میں ملیں گی۔
کریم فاؤنڈیشن
کریم فائونڈیشن میک اپ آرٹسٹ کی نمبر ون چوائس ہوتی ہے۔ یہ عموماً کمپیکٹ یا اسٹک کی شکل میں دستیاب ہوتی ہیں اور بھرپور کوریج فراہم کرتی ہیں۔ لگانے میں بھی بہت آسان ہوتا ہے البتہ اس میں آپ کے خدوخال کے مطابق رنگوں کا ملنا مشکل ہوتا ہے۔
پاؤڈر فاؤنڈیشن
آج کی اس تیز دنیا میں ’’ماڈرن وومین‘‘ کے پاس وقت بہت کم ہوتا ہے مگر وہ سیکنڈوں میں خوب صورت اور دلکش دکھائی دینا بھی چاہتی ہے ان کی اس مشکل کو حل کرنے کے لیے ہی پائوڈر فائونڈیشن پیش کیا گیا ہے اس میں فائونڈیشن اور پائوڈر یکجا ملیں گے یہ لگانے میں بھی آسان ثابت ہوا ہے۔


میں اپنا فاؤنڈیشن کیسے استعمال کروں؟

سب سے پہلے تو آپ اپنی اسکن کا پتا کریں کہ وہ کس ٹائپ کی ہے اور اس پر کون سا فائونڈیشن بہتر ثابت ہوگا یہ ذرامشکل کام ہے‘ زیادہ تر خواتین یلوبیسڈ فائونڈیشن استعمال کرتی ہیں۔ خود کو جاذب نظر بنانے کے لیے ضروری ہے کہ آپ کی فائونڈیشن کا کلر آپ کی اسکن سے مشابہت رکھتا ہو۔ اپنی منتخب فائونڈیشن کو کاسمیٹک اسپنج کے ذریعے لگائیں تاکہ وہ زیادہ بہتر انداز میں کام کرسکے۔
لیکوئیڈ فائونڈیشن پورے چہرے کو مکمل ہونے تک لگائیں۔
میٹ لیکوئیڈ فائونڈیشن عام طور پر بڑی جلدی سوکھ جاتا ہے لہٰذا اسے پہلے چہرے کے ایک طرف مکمل کریں اس کے بعد دوسرے حصے پر توجہ دیں۔ اگر آپ کی جلد قدرتی طور پر صاف ہے تو لیکوئیڈ فائونڈیشن آپ کا بہتر انتخاب ہوسکتا ہے۔
کریم فائونڈیشن عام طور پر خشک جلد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور زیادہ تر میچور جلد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ بھاری کوریج کی خواہش مند خواتین کے لیے یہ آئیڈیل فائونڈیشن ہے۔
پائوڈر فائونڈیشن کا استعمال ایسے ہی ہے جیسے کہ آپ نارمل پائوڈر استعمال کررہی ہیں۔ یہ فائونڈیشن عام طور پر بہت زبردست کوریج دیتے ہیں مگر ہلکی اسکن کلر کے لیے بہترین ہوتا ہے۔
کیموفلیگ فائونڈیشن ان خواتین کا بہتر انتخاب ہوسکتا ہے جن کے چہرے پر کیل مہاسے‘ داغ دھبے وغیرہ ہوجاتے ہیں۔ یاد رکھیں اصل چیز فائونڈیشن کا ملانا ہے‘ اس کے بغیر آپ بہتر نتائج حاصل نہیں کرسکتیں۔ اپنے فائونڈیشن کو اپنے چہرے کے ہر حصے پر عمدگی سے لگائیں‘ خصوصی توجہ اپنی ناک کی نوک پر دیں اور منہ کے کارنر پر بھی خاص طور پر ضرور توجہ دیں۔ آنکھوں کے اوپر اور نیچے لگائیں اگر کسی جگہ آپ کوری ٹچ کرنے کی ضرورت پڑے تو ضرو رایسا کریں تاکہ کہ آپ فائونڈیشن سے بہتر نتائج حاصل کرسکیں۔

بلشر کا استعمال
بلش لگانا: واحد کلر جو آپ اپنے گالوں پر استعمال کرتی ہیں اس بلش کے ذریعے لگائیں۔ گال کی ہڈیوں سے لے کر اپنی ٹھوڑی تک کے حصے پر بلش استعمال کریں اس سے آپ کے چہرے کی رنگت بدل جائے گی اور آپ کی شخصیت پر بھرپور نکھار آجائے گا۔
جس کی خواہش ہر عورت کو ہوتی ہے۔بلشر بھی پائوڈر‘ کریم اور لیکوئیڈ کی شکل میں دستیاب ہوتے ہیں۔ لیکوئیڈ اور کریم‘ بلش پائوڈر سے پہلے استعمال کرنی چاہیے‘ عام طور پر بہت سی خواتین پائوڈرز بلش استعمال کرتی ہیں کیونکہ وہ استعمال میں بہت آسان ہوتا ہے استعمال میں‘ بہرحال یہ بات یاد رکھنے کی ہے کہ جب بھی آپ بلش استعمال کریں کم کریں کیونکہ یہی آپ کے لیے بہتر ہے۔

آئی شیڈو کا استعمال
آپ کی آنکھیں ہی دراصل سب سے اہم ہوتی ہیں اس بات کو یقینی بنالیں کہ آنکھوں کے میک اپ کا طریقہ اور کلر آپ کی آنکھوں سے مشابہت رکھتے ہوں۔ اس سلسلے میں ہمیشہ ہلکے کلرز کا انتخاب کریں‘ پائوڈر آئی شیڈوز سنگل کلرز میں بھی دستیاب ہیں اور دو تین مکس کلرز میں بھی مل جاتے ہیں۔ جب آئی شیڈو کا استعمال کریں تو لیش لائن سے آئی برو تک کے حصے پر کام کریں۔ جس طرح فائونڈیشن کا کلر آپ کے چہرے سے مطابقت رکھنا ضروری ہے۔ اسی طرح آئی شیڈو کا کلر بھی آپ کی آنکھوں کے کلر سے ضرور ملتا ہوا ہونا چاہیے‘ اپنا بیس کلر لگانے کے بعد اب باری ہے میڈیم شیڈو کو استعمال کرنے کی۔ تیسرا کلر بھی اگر آپ چاہیں تو استعمال کرسکتی ہیں‘ آئی شیڈو کے کلرز اور انہیں استعمال کرنے کا طریقہ یہی ہے کہ جو آپ کی آنکھوں کو جاذب نظر اور پرکشش بناسکتا ہے اسے اس طرح استعمال کرنا ہے کہ آپ کی آنکھیں بھی بڑی بڑی دکھائی دیں اور جس کی نظر بھی آپ کی آنکھوں پر پڑے وہ تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

آئی لائنز کا استعمال
آج کل مارکیٹ میں آئی لائنز کی بہت سی قسمیں مل جاتی ہیں‘ آپ کے پاس بہت زیادہ چوائس ہوتی ہے اس سلسلے میں‘ بہت سی کمپنیوں کے آئی لائنز پینسل‘ لیکوئیڈ اور کیک آئی لائنز کی شکل میں دستیاب ہیں۔ آنکھوں کا حصہ چونکہ بہت حساس ہوتا ہے چنانچہ جب بھی آئی لائنز پینسل کا انتخاب کریں تو اس بات کو یقینی بنالیں کہ وہ بہت زیادہ سخت نہیں ہے۔ پینسل آئی لائنز بہت مقبول ہیں چونکہ یہ استعمال میں بہت آسان ہوتے ہیں اور آپ کو وہی انداز دیتے ہیں جو آپ کو پسند ہوتا ہے۔ دوسری طرف لیکوئیڈ آئی لائنز بہت پریکٹس مانگتا ہے‘ اسے بہت کنٹرول سے استعمال کرنا پڑتا ہے۔ ایک اور نیا ’’فلیٹ ٹپ لائنز‘‘ بھی مارکیٹ میں دستیاب ہے جو کافی حد تک لیکوئیڈ آئی لائنز ہی کی طرح ہے۔ کیک آئی لائنز خاص طور پر پروفیشنل لوگ استعمال کرتے ہیں مگر اب اسے بھی بہت مقبولیت حاصل ہورہی ہے۔
ایک نیا رجحان یہ بھی دیکھنے میں آیا ہے کہ آئی شیڈو کو آئی لائنز کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کا فائدہ یہ ہے کہ اس سے آپ کو بہت سے کلرز انتخاب کرنے کے لیے مل جاتے ہیں۔ بڑی آنکھوں کے لیے اندر کے کارنر پر خصوصی توجہ دیں جب کہ چھوٹی آنکھوں کے لیے باہر کے کارنر کو ہائی لائٹ کریں۔

لپ اسٹک کا استعمال
دنیا بھر میں بیوٹی پروڈکٹس میں سب سے اہم مقام لپ اسٹک کو حاصل ہے۔ چھوٹے سے میک اپ اسٹور سے لے کر بڑے بڑے اسٹوروں پر چلے جائیں لپ اسٹک آپ کو ہر جگہ ملے گی کیونکہ یہ بہت زیادہ خریدی جانے والی میک اپ پروڈکٹ ہے۔ اس میں بہت سی قسمیں‘ کلر اور انداز شامل ہیں۔ آپ کو لپ اسٹک روایتی انداز میں بھی ملے گی اور آج کے ماڈرن انداز میں بھی مل جاتی ہے۔ کلر سلیکشن آپ کا ذاتی مسئلہ ہے مگر آج کے فیشن کا دو ربھی خواتین کو لپ اسٹک کے انتخاب میں بہت زیادہ متاثر کرتا ہے۔
اپنے ہونٹوں کو خوب صورت انداز دینے کے لیے آپ کسی نیچرل کلر سے ہونٹوں کے نیچے لائنوں سے شروعات کریں۔ لپ برش اپنی مرضی اور پسند کا استعمال کریں اگر اس سلسلے میں دو برش استعمال کرلیں تو بہت سی پریشانیوں سے بھی محفوظ رہا جاسکتا ہے۔
یاد رکھیں کہ پرفیکٹ ہونٹوں کے لیے لپ اسٹک کے کلر اور اس کے استعمال کے طریقہ کو بڑی اہمیت حاصل ہے
 
Top