حساب عمر کا اتنا سا گوشوارا ہ

  • Work-from-home

AnadiL

••●∂ιѕαѕтєя●••
VIP
Nov 24, 2012
72,933
23,237
1,313
حساب عمر کا اتنا سا گوشوارا ہے
تمہیں نکال کے دیکھا تو سب خسارا ہے
کسی چراغ میں ہم ہیں، کسی کنول میں تم
کہیں جمال ہمارا، کہیں تمہارا ہے
وہ کیا وصال کا لمحہ تھا جس کے نشے میں
تمام عمر کی فرقت ہمیں گوارا ہے
عجب اصول ہیں اس کاروبار دنیا کے
کسی کا قرض کسی نے اتارا ہے
کہیں پہ ہے کوئی خوشبو کہ جس کے ہونے کا
تمام عالم موجود، استعارا ہے
نجانے کب تھا! کہاں تھا! مگر یہ لگتا ہے
یہ وقت پہلے بھی ہم نے کہیں گزارا ہے
یہ دو کنارے تو دریا کے ہو گئے، ہم تم
مگر وہ کون ہے جو تیسرا کنارا ہے

امجد اسلام امجدؔ
 
  • Like
Reactions: ShahXu
Top